• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

حمزہ علی عباسی نے کتاب کا پہلا ڈرافٹ مکمل کرلیا

شائع March 9, 2021

اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی جلد شائع ہونے والی کتاب کا پہلا ڈرافٹ مکمل کرلیا اور اب کتاب کے دوسرے مرحلے پر کام ہوگا۔

حمزہ علی عباسی نے دسمبر 2020 کے آغاز میں بتایا تھا کہ وہ کتاب لکھ رہے ہیں، جسے ممکنہ طور پر وہ جون 2021 تک مکمل کرلیں گے۔

حمزہ علی عباسی نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ وہ وحدانیت اور ’خدا‘ کے حوالے سے کتاب لکھ رہے ہیں۔

اگرچہ انہوں نے کتاب کے حوالے سے مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائی تھیں تاہم ان کی جانب سے ’خدا’ سے متعلق کتاب لکھے جانے کا بتانے سے عندیہ ملتا ہے کہ قدرے مذہبی کتاب ہوگی لیکن اس میں فلسفہ بھی ہوگا۔

حمزہ علی عباسی نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ وہ کتاب انگریزی میں لکھ رہے ہیں یا اردو زبان میں؟ اور نہ ہی اب انہوں نے اس حوالے سے کوئی وضاحت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ علی عباسی کا کتاب لکھنے کا اعلان

حمزہ علی عباسی نے محض 3 ماہ میں اپنی کتاب کا پہلا ڈرافٹ مکمل کیا ہے اور اب اداکار کتاب کے دوسرے مرحلے پر کام کریں گے۔

حمزہ علی عباسی نے 8 مارچ کو اپنی مختصر ٹوئٹ میں مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے کتاب کا پہلا ڈرافٹ مکمل کرلیا۔

ان کی مختصر ٹوئٹ پر کئی افراد نے کمنٹس کیے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا انتظار کیا جب کہ متعدد افراد نے انہیں بتایا کہ وہ ان کی کتاب کے منتظر ہیں۔

ایک شخص نے پنجابی زبان میں ان کی ٹوئٹ پر کمنٹ کیا کہ اگر انہوں نے مذکورہ کتاب عوام کے لیے مفت نہ کی تو پھر وہ کچھ نہ کچھ کریں گے۔

مداح کے کمنٹ پر اداکار نے جواب دیا کہ انشاءاللہ ان کی کتاب مفت ہوگی۔

واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی صوفیت، روحانیت اور مذہب کے قریب سمجھے جاتے ہیں اور وہ سرعام مذہبی معاملات پر بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

انہوں نے مذہبی معاملات کو مزید گہرائی سے سمجھنے کے لیے ہی نومبر 2019 میں اداکاری سے طویل عرصے تک دور رہنے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم بعد ازاں ستمبر 2020 میں انہوں نے جلد اداکاری میں واپسی کا عندیہ دیا تھا تاہم تاحال انہیں کسی نئے ڈرامے اور فلم میں نہیں دیکھا گیا، البتہ وہ ٹی وی پر انٹرویوز دیتے دکھائی دیتے ہیں۔

حمزہ علی عباسی نے کتاب کو مفت فراہم کرنے کا عندیہ بھی دیا—اسکرین شاٹ
حمزہ علی عباسی نے کتاب کو مفت فراہم کرنے کا عندیہ بھی دیا—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024