• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مارکیٹ میں مندی کا رجحان

شائع March 9, 2021
قیمتوں میں کمی یکم جنوری 2021 سے لے کر آج تک کی ہے—فائل فوٹو: رائٹرز
قیمتوں میں کمی یکم جنوری 2021 سے لے کر آج تک کی ہے—فائل فوٹو: رائٹرز

کراچی: عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بڑھتی ہوئی قدر کی وجہ سے ایک تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 11 ہزار 800 روپے اور 10 ہزار 117 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق قیمتوں میں کمی یکم جنوری 2021 سے لے کر آج تک کی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے سے زائد کی کمی

یکم جنوری کو 24 قیراط ایک تولہ اور 10 گرام سونے کا موجودہ نرخ ایک لاکھ 2 ہزار 500 روپے اور 87 ہزار 877 روپے ہے جو یکم جنوری کو ایک لاکھ 14 ہزار 300 روپے اور 97 ہزار 994 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

تاہم سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود شادی کے سیزن میں سونے کے زیورات کی فروخت میں اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن (اے ایس ایس جے اے) نے کہا کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں کی شرح میں 206 ڈالر فی اونس کمی واقع ہوئی جو یکم جنوری کو ایک ہزار 899 ڈالر سے ایک ہزار 693 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے سے زائد کی کمی

انٹربینک مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر اوسط 157 روپے ہے جو رواں سال یکم جنوری کو 159.68 روپے تھا جس سے تیار سامان اور خام مال کی کم قیمت پر درآمد کی مزید گنجائش بن جاتی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی جے ایم اے) کے چیئرمین محمد ارشد نے عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کو ’سرمایہ کاروں‘ کے بٹ کوائن میں نئی ​​دلچسپی سے منسلک کیا ہے۔

پاکستان میں سونے کی سرمایہ کاری کے بارے میں انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں نے بھی ’انتظار و دیکھو‘ کا رویہ اپنایا ہے کیونکہ پچھلے 15 سے 20 دن سے عالمی اور گھریلو سطح پر نرخوں میں مسلسل کمی آرہی ہے۔

مزید پڑھیں: روپے کی قدر میں اضافہ، سونا مزید سستا ہوگیا

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر محمد سہیل نے کہا کہ سود کی شرح کم ہونے کی وجہ سے سرمایہ کار اسٹاک مارکیٹ میں زیادہ رقم لگارہے ہیں۔

اے پی جے ایم اے کے صدر ہارون رشید چند نے کہا کہ سونے میں سرمایہ کا خطرہ مول لینے کی بات آنے پر پاکستان میں سرمایہ کار ہچکچاتے ہیں اور وہ مزید قیمتوں میں کمی کا انتظار کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024