• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پاکستان کا پہلا اردو او ٹی ٹی پلیٹ فارم 'اردو فلکس' لانچ

شائع March 7, 2021
صارفین گوگل پلے ایپ  ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں—
 فائل فوٹو: فیس  بک
صارفین گوگل پلے ایپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں— فائل فوٹو: فیس بک

ای میکس میڈیا گروپ نے گزشتہ برس پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم کو متعارف کروانے کے اعلان کے بعد اب آخر کار 'اردو فلکس' کو لانچ کردیا۔

واضح رہے کہ او ٹی ٹی (اوور-دی - ٹاپ) پلیٹ فارمز کے ذریعے صارفین کو انٹرنیٹ پر پیسوں کے عوض فلموں، ڈراموں اور شوز تک رسائی دی جاتی ہے اور ڈیجیٹل دور میں دنیا بھر میں آن ڈیمانڈ اسٹریمنگ کلچر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

گزشتہ برس اکتوبر میں وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عندیہ دیا تھا کہ حکومت جلد ہی اسٹریمنگ ویب سائٹ 'نیٹ فلیکس' کے ٹکر کی ویب سائٹ متعارف کرائے گی۔

فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اسٹریمنگ ویب سائٹ کا کافی کام مکمل کرلیا ہے اور وزارت نے پاکستان الیکٹرنک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے مواد آن ایئر کرنے سے متعلق ہدایات تیار کرنے کو کہا ہے۔

—فوٹو:اسکرین شاٹ
—فوٹو:اسکرین شاٹ

تاہم حکومت کی جانب سے اسٹریمنگ ویب سائٹ متعارف کرائے جانے سے متعلق کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی لیکن ایک نجی ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم نے جلد اسٹریمنگ ویب سائٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: حریم شاہ 'راز' کے ذریعے اداکاری کرنے کو تیار

نومبر 2020 میں ای میکس میڈیا گروپ کے ڈیجیٹل میڈیا گروپ، جو پہلے ہی اسٹریمنگ ویب سائٹ چلا رہا ہے، نے اعلان کیا تھا کہ وہ نیٹ فلیکس طرز کی ویب سائٹ 'اردو فلکس' متعارف کرائے گا، جس میں خالصتاً اردو ڈرامے، فلمیں، دستاویزی فلمیں، کامیڈی اور ریئلٹی شوز سمیت ترکی کے اردو زبان میں ترجمہ کیے گئے ڈرامے نشر کیے جائیں گے۔

بعدازاں اردو فلکس کی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ پلیٹ فارم کو جنوری 2021 میں لانچ کیا جائے گا جس کے بعد کہا گیا تھا کہ صارفین 26 فروری سے مواد تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

اردو فلکس کی ویب سائٹ بھی موجود ہے جبکہ صارفین گوگل پلے اسٹور اور ایپل پلے اسٹور سے اس کی ایپ بھی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 'اردو فلکس' آئندہ سال جنوری میں لانچ ہونے کا امکان

اردو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اوریجنل ویب سیریز بھی دستیاب ہیں، جن میں علیزے شاہ کی دلہن اور ایک رات، مشال خان کی لفافہ ڈائن اور حریم شاہ کی راز شامل ہیں۔

علاوہ ازیں اردو فلکس کی آنے والی ویب سیریز 'عورت گردی' کا ٹریلر بھی حال ہی میں جاری کیا گیا ہے جس میں جویریہ سعود اور علی خان اداکاری کریں گے۔

اردو فلکس کی ویب سائٹ کا جائزہ لیا جائے تو پلیٹ فارم پر ترکی، ایرانی اور مقبول عربی شوز بھی دستیاب ہیں۔

اس کے ساتھ ہی بچوں کے لیے موٹو پتلو اور 'آر یو اسمارٹر دین پہلاج' جیسے شوز بھی دستیاب ہیں۔

خیال رہے کہ ایسی ویب سائٹس پر صارف اس وقت ہی کوئی ڈراما یا فلم دیکھ سکتا ہے جب وہ اس ویب سائٹ کی پیسوں کے عوض سبسکرپشن کرواتا ہے۔

صارفین اردو فلکس کے مواد تک 3 روزہ فری ٹرائل کے بعد 2 ڈالر یعنی 314 روپے ماہانہ یا 15 ڈالر یعنی 2 ہزار 355 روپے کے عوض رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024