• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

کھلاڑیوں اور فنکاروں کا بھی وزیراعظم خان پر اعتماد کا اظہار

شائع March 6, 2021

ایوان بالا میں اسلام آباد کی نشست پر اپ سیٹ شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا اور 178 اراکین نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیراعظم کو ایوان کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے 172 ووٹ درکار تھے۔

اس موقع پر کھلاڑیوں، ڈیزائنرز اور فنکاروں کی بڑی تعداد نے بھی وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کیا اور اس مقصد کے لیے سوشل میڈیا میسجز کا سہارا لیا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر یاسر حمید نے ٹوئٹ میں وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کیا۔

وقار یونس نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا 'میں کپتان سے ان کے اصولوں، دیانت اور کبھی ہار نہ ماننے کے رویے کی وجہ سے محبت کرتا ہوں'۔

کرکٹر محمد حفیظ نے وزیراعظم کی جانب سے اعتماد کے ووٹ لینے کے عمل کو ماسٹر اسٹروک قرار دیا۔

عامر یامین نے لکھا کہ ہمیشہ سے عظیم کپتان۔

فنکاروں کا اظہار اعتماد

اداکار شان شاہد نے وزیراعظم عمران کی حمایت کے لیے کئی پیغامات کیے۔

وائٹل سائنز کے روحیل حیات نے بھی وزیراعظم کو سپورٹ کرتے ہوئے ککہا کہ وہی واحد لیڈر ہیں۔

اداکارہ وینا ملک نے بھی وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کیاا۔

برانڈ زاری فیصل کے ڈیزائنر Zarlasht فیصل نے بھی وزیراعظم کے حق میں بیان دیا، جو عمران خان سے متعلق ملبوسات کو انتخابات کے موقع پر تیار کرچکے ہیں۔

برانڈ اعلان کی سربراہ خدیجہ شاہ نے وزیراعظم کی حمایت کا اعلان کیا۔

گلوکار و اداکار فرحان سعید نے انسٹاگرام اسٹوریز میں وزیراعظم عمران خان کی تصویر شیئر کی۔

اداکار اور پلاسٹک سرجن نے بھی وزیراعظم کی حمایت کا اعلان کیا۔

اداکار فیروز خان نے بھی ایسا ہی ایک پیغام انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کیا۔

انوشے اشرف نے اپنے پیغام میں کہا کہ جو لوگ حزب اختلاف کی حمایت کررہے ہیں، وہ بھی مسئلے کا حصہ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024