• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بھارتی اداکارہ گوہر خان کے والد انتقال کرگئے

شائع March 5, 2021
گوہر خان کے والد ناسازی طبیعت کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج تھے— فوٹو: انسٹاگرام
گوہر خان کے والد ناسازی طبیعت کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج تھے— فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی ٹیلی وژن و فلموں کی معروف اداکارہ گوہر خان کے والد انتقال کرگئے۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق گوہر خان کے والد طبیعت کی ناسازی کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے اور آج (5 مارچ کو) انتقال کرگئے۔

گوہر خان نے انسٹاگرام پر اپنے والد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'میرے ہیرو' میرے والد اب نہیں رہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ گوہر خان نے نکاح پر کس پاکستانی ڈیزائنر کا تیار کردہ لباس پہنا؟

انہوں نے مزید لکھا کہ 'میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں'۔

اداکارہ گوہر خان نے مزید کہا کہ ان کے والد کی نماز جنازہ آج دوپہر میں ادا کی جائے گی۔

گوہر خان نے اپنے فالوورز اور مداحوں سے والد کی مغفرت کی دعا کرنے کی بھی درخواست کی۔

اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی ڈسپلے پکچر بھی تبدیل کی اور ایک علامتی شمع پوسٹ کی۔

گزشتہ دنوں اداکارہ گوہر خان نے اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے مداحوں سے والد کی صحت کے لیے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔

گوہر خان کے شوہر زید دربار نے بھی انسٹاگرام پر اپنے سسر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے درخواست کی تھی کہ ان کی صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ گوہر خان نے نکاح پر کس پاکستانی ڈیزائنر کا تیار کردہ لباس پہنا؟

اداکارہ گوہر خان گزشتہ برس 25 دسمبر کو سوشل میڈیا اسٹار اور کوریوگرافر زید دربار سے شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔

انہوں نے باضابطہ طور پر اسلامی روایات کے مطابق زید دربار سے بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے دارالحکومت ممبئی میں شادی کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024