• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آل راؤنڈر عماد وسیم کے گھر ننھی پری کی آمد

شائع March 4, 2021
عماد وسیم نے بیٹی کی پیدائش سے متعلق اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی گئی ٹوئٹ کے ذریعے آگاہ کیا— فائل فوٹو: اے ایف پی
عماد وسیم نے بیٹی کی پیدائش سے متعلق اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی گئی ٹوئٹ کے ذریعے آگاہ کیا— فائل فوٹو: اے ایف پی

اگست 2019 میں برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی ثانیہ اشفاق سے شادی کے بندھن میں بندھنے والے پاکستانی کرکٹر اور آل راؤنڈر عماد وسیم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

عماد وسیم نے اپنے مداحوں اور فالوورز کو بیٹی کی پیدائش سے متعلق اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی گئی ٹوئٹ کے ذریعے آگاہ کیا۔

انہوں نے لکھا کہ 'الحمداللہ، اللہ کے کرم سے ہمیں خوشیوں سے نوازا گیا ہے'۔

مزید پڑھیں: کرکٹر عماد وسیم بھی شادی کے لیے تیار

عماد وسیم نے مزید لکھا کہ 'اس دنیا میں اپنی بیٹی سیدہ عنایہ عماد کو خوش آمدید کہتا ہوں'۔

بیٹی کی پیدائش پر عماد وسیم کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے، کرکٹر حسن علی نے لکھا کہ 'مبارک ہو میرے بھائی'۔

کرکٹر فخر زمان نے لکھا کہ 'بہت بہت مبارک ہو عماد بھائی'۔

سرفراز احمد نے بھی عماد وسیم کو بیٹی کی پیدائش کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ 'ماشااللہ بہت بہت مبارک ہو'۔

خیال رہے کہ عماد وسیم اگست 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، ان کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد میں منعقد ہوئی تھی جس میں قریبی عزیز واقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔

عماد وسیم کا نکاح برطانوی نژاد پاکستانی ثانیہ اشفاق سے ہوا ہے اور انہوں نے نکاح کی تقریب میں سفید کرتا اور کالی ویسٹ کوٹ زیب تن کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024