• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بلال سعید اور مومنہ مستحسن کے 'باری' کا 10 کروڑ ویوز کا ریکارڈ

شائع March 2, 2021
دونوں کا گانا باری کافی مقبول ہوا تھا—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
دونوں کا گانا باری کافی مقبول ہوا تھا—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن اور بلال سعید نے نومبر 2019 میں اپنا پہلا گانا 'باری' ریلیز کیا تھا، جس نے کامیابی کے نئے ریکارڈز بنائے تھے۔

اور اب اس گانے نے ایک اور نیا ریکارڈ بنایا ہے اسے اب تک یوٹیوب پر 10 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

گانے کی ویڈیو میں بلال اور مومنہ کی رومانوی کہانی کو پیش کیا گیا تھا اور اس کی شوٹنگ لاہور میں کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: مومنہ مستحسن اور بلال سعید کا 'باری 2' کا اعلان

ویڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ بلال بیرون ملک سے واپس آئے ہیں اور مومنہ کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب ہیں۔

—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

اس گانے میں یوٹیوبر رحیم پردیسی کو بھی کچھ مناظر کے لیے شامل کیا گیا تھا۔

بعدازاں گزشتہ برس 'باری' کو ایک سال مکمل ہونے پر دونوں گلوکاروں نے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی گانا کا ریمیک بھی ریلیز کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مومنہ مستحسن کا ایک اور گانا 'باری' سامنے آگیا

ریلیز ہوتے ہی 'باری 2' کو بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا اور صرف 2 گھنٹے میں اس گانے کو ایک لاکھ 97 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا تھا۔

باری 2 کو پہلے حصے سے آگے بڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ مومنہ مستحسن غلط فہمی کی بنیاد پر ناراض ہوجاتی ہیں اور گانے کے آخر میں اس ناراضی کو ختم ہوتے بھی دکھایا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024