• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

'سپرہیرو' نے 12 ویں منزل سے گرنے والی بچی کو بچالیا

شائع March 2, 2021
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر ایک 'سپرہیرو' نے ایک عمارت کی 12 ویں منزل سے گرنے والی ننھی بچی کو بچالیا۔

یہ واقعہ ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی میں 28 فروری کو پیش آیا۔

31 سالہ ڈیلیوری ڈرائیور نگون نوک مان شام 5 بجے سامان پہنچانے کے لیے ایک جگہ انتظار کررہا تھا، جب اس نے ایک بچی کے رونے کی آواز سنی۔

اس نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اسی وقت ایک خاتون چیخنے لگی اور اس نے اپنا سر کھڑکی سے باہر نکالا تاکہ جان سکے کہ آخر معاملہ کیا ہے۔

ڈرائیور نے بتایا کہ پہلے تو اسے لگا کہ بچی غصے میں ہے، مگر پھر احساس ہوا کہ معاملہ کچھ اور ہے، وہ بچی اس وقت زمین سے لگ بھگ 50 میٹر اوپر تھی۔

اس کا کہنا تھا 'میں نے بچی کو بالکونی پر چڑھتے ہوئے دیکھا'۔

یہ منظر دیکھ کر ڈرائیور اپنی گاڑی سے باہر نکلا اور فوری طور پر اس عمارت کے احاطے میں بنے شیڈ پر چڑھنے لگا تاکہ بچی کے گرنے پر اس کے قریب موجود ہو۔

نگون نوک مان نے بتایا 'میں 2 میٹر بلندی پر موجود شیڈ پر چڑھ گیا تاکہ ریسکیو ٹیم کے آنے سے پہلے گرنے پر بچی کو پکڑنے کے لیے مناسب پوزیشن ڈھونڈ سکوں'۔

جس چھت پر یہ ڈرائیور کھڑا تھا وہاں بچی کے نیچے گرنے کے دوران وہ پھسل گیا، اور بچی سیدھی شیڈ پر آکر گری۔

ڈرائیور نے بتایا 'میں نے بچی کو کیچ کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی'۔

اس واقعے کی ویڈیو بھی ایک قریبی اپارٹمنٹ بلڈنگ سے بنائی گئی، جس میں دکھایا گیا کہ بچی بالکونی سے کیسے نیچے گری۔

نگون نوک مان نے کہا 'خوش قسمتی سے وہ بچی میری گود میں گری، اس وقت میں نے اس کے منہ سے خون نکلتے دیکھا تو میں بہت خوفزدہ ہوگیا'۔

بچی کو ہسپتال لے جایا گیا اور ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کے کولہے کی ہڈی اپنی جگہ سے ہٹ گئی تھی مگر کوئی اور انجری نہیں ہوئی، اب بچی کے پلاستر چڑھا دیا گیا ہے اور اس کی حالت پر نظر رکھی جارہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024