• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عالیہ بھٹ کا اداکاری کے بعد پروڈکشن میں قسمت آزمانے کا اعلان

شائع March 1, 2021
بولی وڈ اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایٹرنل سن شائن پروڈکشنز کا اعلان کیا— فوٹو: ٹائمز آف انڈیا
بولی وڈ اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایٹرنل سن شائن پروڈکشنز کا اعلان کیا— فوٹو: ٹائمز آف انڈیا

بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اداکاری کے بعد پروڈکشن کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے اپنی پروڈکشن کمپنی لانچ کردی۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایٹرنل سن شائن پروڈکشنز کے نام کا اعلان کیا۔

اداکارہ نے اُمید کا اظہار کیا کہ وہ اپنے پروڈکشن کے بینر تلے اچھی فلمیں بنائیں گی۔

ان کے پروڈکشن ہاؤس کے 'لوگو' پر 2 بلیاں بنی ہوئی ہیں، جو شاید ان کی بلیاں جونیپر اور ایڈورڈ ہوں۔

مزید پڑھیں: عالیہ بھٹ خود سے 27 سال بڑے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے پر خوش

عالیہ بھٹ بلیاں پالنے کا شوق رکھتی ہیں اور اکثر سوشل میڈیا پر اپنے پالتو جانوروں کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

ایسا معلوم ہوتا ہے ان کے پروڈکشن ہاؤس کا لوگو بھی اسی چیز سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالیہ بھٹ کی فلم 'گنگو بائی کاٹھیاواڑی' کا ٹیزر جاری

بعدازاں عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ میں اپنی پہلی پروڈکشن 'ڈارلنگ' کا اعلان بھی کیا۔

انہوں نے 'ڈارلنگ' کا مختصر ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بہت خاص ہے۔

عالیہ بھٹ نے ایٹرنل سن شائن پروڈکشن کے تحت اپنی پہلی پروڈکشن کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اسے شاہ رخ کے ساتھ پروڈیوس کررہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024