• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پی ایس ایل 2021 میں زلمی کا جنون، کنگز کا راج

شائع February 27, 2021 اپ ڈیٹ February 28, 2021

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021 کے 9ویں اور 10ویں میچ میں بالترتیب کراچی کنگز اور پشاور زلمی نے شان دار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اپنے میچز باآسانی جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنا راج برقرار رکھا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 27 فروری کو پی ایس ایل کے 2 میچ کھیلے گئے جہاں پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے ایونٹ کے بڑے اسکور میں سے ایک 195 رنز بنائے، جس میں جیمز وینس کے 45 اور محمد رضوان کے 43 رنز شامل تھے۔

کراچی کنگز نے بابر اعظم کی زبردست بیٹنگ کی مدد سے باآسانی 18ویں اوور کی پانچویں گیند پر 198 رنز بنا کر 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

بابر اعظم نے ناقابل شکست 90 رنز کی اننگز کھیلی اورجو کلارک نے 26 گیندوں پر 54 رنز بنائے۔

دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاکرا تھا جہاں وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور خود بہترین کھیل پیش کیا۔

وہاب ریاض نے 4 اوورز میں 17 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں اور یونائیٹڈ کی بیٹنگ لائن کو پہلے اوور سے ہی لڑکھڑا دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، جس کے جواب میں حسن علی نے بھی پہلے اوور میں امام الحق کو صفر پر آؤٹ کیا جبکہ محمد وسیم نے کامران اکمل کی وکٹ ہتھیا لی لیکن شعیب ملک اور کوہلر نے محتاط بیٹنگ کی جبکہ حیدر علی نے جارحانہ 36 رنز بنائے۔

پشاور زلمی نے 17 گیندیں قبل ہی 4 وکٹوں پر 118 رنزبنا کر 6 وکٹوں سے میچ جیت لیا اورپوائنٹس ٹیبل پر بھی پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

وہاب ریاض نے فتح گر کارکردگی دکھائی— فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر
وہاب ریاض نے فتح گر کارکردگی دکھائی— فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر
فل سالٹ تو شروع میں ہی آؤٹ ہوئے تھے لیکن الیکس ہیلز نے سب سے زیادہ 41 رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر
فل سالٹ تو شروع میں ہی آؤٹ ہوئے تھے لیکن الیکس ہیلز نے سب سے زیادہ 41 رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر
ثآقب محمود نے 3 وکٹیں حاصل کیں—فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر
ثآقب محمود نے 3 وکٹیں حاصل کیں—فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر
شاداب خان رن آؤٹ ہوئے—فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر
شاداب خان رن آؤٹ ہوئے—فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر
افتخار احمد 7 رنز بنا سکے—فوٹو: پی سی بی ٹوئٹر
افتخار احمد 7 رنز بنا سکے—فوٹو: پی سی بی ٹوئٹر
پشاور کے آئرن مین عمید آصف نے اپنے پہلے اوور میں وکٹ حاصل کی—فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر
پشاور کے آئرن مین عمید آصف نے اپنے پہلے اوور میں وکٹ حاصل کی—فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر
شعیب ملک اور کوہلر نے محتاط بیٹنگ کی— فوٹو: پی سی بی ٹوئٹر
شعیب ملک اور کوہلر نے محتاط بیٹنگ کی— فوٹو: پی سی بی ٹوئٹر
حسن علی اور محمد وسیم نے شروع میں امام الحق اور کامران اکمل کو آؤٹ کرکے کھلبلی مچا دی تھی —فوٹو: پی سی بی ٹوئٹر
حسن علی اور محمد وسیم نے شروع میں امام الحق اور کامران اکمل کو آؤٹ کرکے کھلبلی مچا دی تھی —فوٹو: پی سی بی ٹوئٹر
شعیب ملک نے 29  رنز بنائے— فوٹو: پی سی بی ٹوئٹر
شعیب ملک نے 29 رنز بنائے— فوٹو: پی سی بی ٹوئٹر
محمد رضوان نے اپنی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا —فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر
محمد رضوان نے اپنی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا —فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر
ملتان سلطانز کے بلے بازوں نے اچھی کارکردگی دکھائی— فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر
ملتان سلطانز کے بلے بازوں نے اچھی کارکردگی دکھائی— فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر
ملتان سلطانز نے 195 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا تھا — فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر
ملتان سلطانز نے 195 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا تھا — فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر
عماد وسیم کی قیادت میں کراچی کنگز نے ایک اور زبردست کامیابی سمیٹی —فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر
عماد وسیم کی قیادت میں کراچی کنگز نے ایک اور زبردست کامیابی سمیٹی —فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر
جو کلارک نے 54 اور بابر اعظم نے ناقابل شکست 90 رنز کی اننگز کھیلی —فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر
جو کلارک نے 54 اور بابر اعظم نے ناقابل شکست 90 رنز کی اننگز کھیلی —فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر
بابراعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا —فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر
بابراعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا —فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر