• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سجل علی اور بلال عباس 'کھیل کھیل میں' اداکاری کیلئے تیار

شائع February 26, 2021
اداکار بلال عباس نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں اور فالوورز کو فلم میں کام کرنے سے متعلق آگاہ کیا — فائل فوٹوز: فیس بک/انسٹاگرام
اداکار بلال عباس نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں اور فالوورز کو فلم میں کام کرنے سے متعلق آگاہ کیا — فائل فوٹوز: فیس بک/انسٹاگرام

پاکستان کی نامور اداکارہ سجل علی اور اداکار بلال عباس ایک ساتھ پاکستانی فلم 'کھیل کھیل میں' میں اداکاری کے لیے تیار ہیں۔

فلم والا پرڈکشنز کے نبیل قریشی اور فزا علی مرزا نے حال ہی میں اپنی آنے والی فلم 'کھیل کھیل میں' کی شوٹنگ شروع کی ہے۔

انہوں نے پاکستان کی نامور اداکارہ سجل علی اور ڈراما انڈسٹری میں مقبول اداکار بلال عباس خان کو مرکزی کرداروں میں لیا ہے۔

مزید پڑھیں: سجل علی، جمائما کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف

اداکار بلال عباس نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں اور فالوورز کو فلم میں کام کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔

انہوں نے لکھا کہ اسکرپٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'پہلی مرتبہ ملک کے بہترین پروڈیوسر/ڈائریکٹر کے ساتھ کام کررہا ہوں، اس بار ملتے ہیں تھیٹر میں'۔

دوسری جانب اداکارہ سجل علی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کی اسکرپٹ کی تصویر شیئر کی۔

دونوں اداکاروں کی جانب سے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ ان دنوں سجل علی جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم 'واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وڈ اٹ' کی شوٹنگ کے سلسلے میں لندن میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلال عباس کی ’ایک جھوٹی سی لو اسٹوری‘

اس سے قبل انہوں نے بولی وڈ کی آنجہانی سپراسٹار سری دیوی کے ساتھ فلم 'مام ' میں اداکاری کی تھی۔

دوسری جانب اداکار بلال عباس خان نے آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم زی فائیو کی ویب سیریز 'ایک جھوٹی لو اسٹوری' میں مدیحہ امام کے ساتھ اداکاری کی تھی جو بہت کامیاب رہی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024