• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

چینی صدر کا دیہی غربت کے خلاف کوششوں میں 'مکمل کامیابی' حاصل ہونے کا اعلان

شائع February 25, 2021
شی جن پنگ کی جانب سے یہ اعلان دارالحکومت بیجنگ میں ایک تقریب کے دوران کیا گیا — فائل فوٹو
شی جن پنگ کی جانب سے یہ اعلان دارالحکومت بیجنگ میں ایک تقریب کے دوران کیا گیا — فائل فوٹو

چین کے صدر شی جن پنگ نے دیہی علاقوں میں غربت ختم کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں میں 'مکمل کامیابی' حاصل ہونے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'رائٹرز' کے مطابق چینی صدر کی جانب سے یہ اعلان دارالحکومت بیجنگ میں ایک تقریب کے دوران کیا گیا۔

چین کے سرکاری میڈیا نے لگ بھگ 10 کروڑ افراد کو غربت سے نکالنے کی کوششوں میں کامیابی کا سہرا شی جن پنگ کی قیادت کے سر سجایا، اس سنگ میل کو عبور کرنے کا اعلان انہوں نے دسمبر میں کیا تھا اور اسے رواں سال حکمراں جماعت چائنیز کمیونسٹ پارٹی (سی سی پی) کی 100ویں سالگرہ کا تحفہ قرار دیا تھا۔

تقریب سے خطاب میں چینی صدر اس سلسلے میں پارٹی قیادت کے عہد اور ملک کے سیاسی نظام سے اس میں حاصل ہونے والے فوائد کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: غربت،کرپشن کے خاتمے کیلئے چین کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں،وزیراعظم

چین میں شدید غربت والے علاقوں میں ان کو شامل کیا جاتا ہے جہاں سالانہ فی کس آمدنی 4 ہزار یوآن (620 ڈالر) یا یومیہ 1.69 ڈالر سے کم ہوتی ہے، جبکہ عالمی بینک کی تعریف کے مطابق یہ سطح یومیہ 1.9 ڈالر ہے۔

شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین نے گزشتہ 8 سال کے دوران غربت کے خلاف لڑائی میں 1.6 ٹرلین یوآن کی سرمایہ کاری کی ہے۔

اتوار کو 'نمبر ایک پالیسی دستاویز' کے عنوان سے جاری دستاویز نے چین نے غربت کے خاتمے کی اپنی پالیسیاں جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان بھی ملک سے غربت کے خاتمے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کئی بار چین کی مثال دے چکے ہیں۔

انہوں نے کئی مواقع پر کہا کہ چین نے جس طرح غربت اور کرپشن پر قابو پایا ہے کسی ملک نے ایسا نہیں کیا جبکہ پاکستان غربت اور کرپشن کے خاتمے کے لیے چین کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Zulfiqar Feb 26, 2021 07:48pm
What a success Pakistan kab bneya china jesa

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024