• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بھارت: قومی ہیرو سے منسوب اسٹیڈیم کا نام نریندر مودی اسٹیڈیم میں تبدیل

شائع February 24, 2021 اپ ڈیٹ February 25, 2021
—فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
—فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

بھارت کی مغربی ریاست احمد آباد میں قومی ہیرو سردار ولبھ بھائی پٹیل سے منسوب اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے نریندر مودی اسٹیڈیم رکھ دیا گیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے احمد آباد میں نئے سرے سے تیار کردہ اسٹیڈیم کا افتتاح کیا۔

وزیر داخلہ امیت شاہ اور کھیلوں کے وزیر کیرن رجیجو، بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ کے علاوہ دیگر اہم شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

نریندر مودی اسٹیڈیم میں آج پہلے بین الاقوامی میچ کا آغاز ہوا جس میں بھارت اور انگلینڈ ڈے نائٹ ٹیسٹ میں آمنے سامنے ہیں۔

بھارتی صدر نے افتتاح کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ اس اسٹیڈیم کا تصور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اس وقت دیا جب وہ گجرات کے وزیر اعلیٰ اور گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'یہ اسٹیڈیم ماحول دوست کی ایک مثال ہے'۔

وزیر داخلہ امیت شاہ نے تقریب میں کہا کہ نریندر مودی اسٹیڈیم میں ایک لاکھ 32 ہزار شائقین کھیل سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہوگا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل اسپورٹس انکلیو اور نریندر مودی اسٹیڈیم کے ساتھ مل کر ناران پورہ میں ایک اسپورٹس کمپلیکس بھی بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ احمد آباد کو بھارت کا اسپورٹس سٹی کہا جائے گا۔

امیت شاہ نے سردار ولبھ بھائی پٹیل اسپورٹس انکلیو کے بارے میں کہا کہ اولمپک کھیل یہاں بھی منعقد ہوسکتے ہیں۔

وزیر کھیل کیرن ریجیجو نے کہا کہ یہ صرف کرکٹ کے لیے نہیں بلکہ بھارت کے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم ہونے کے علاوہ یہ دنیا کے جدید ترین اسٹیڈیم میں سے ایک ہے۔

وزیر کھیل نے کہا کہ بچپن میں ہم بھارتی دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم کے بارے میں خواب دیکھتے تھے اور اب کھیل کے وزیر کی حیثیت سے میری خوشی کی کوئی حد نہیں ہے کہ آخر ایسا ہوچکا ہے۔

اسٹیڈیم میں اب یکے بعد دیگرے 7 بین الاقوامی میچوں کی میزبانی کی جارہی ہے۔

نریندر مودی اسٹیڈیم بھارت اور انگلینڈ کے مابین تیسرے اور چوتھے ٹیسٹ کے ساتھ 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی بھی میزبانی کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024