• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm

سام سنگ کا سستا ترین گلیکسی فون پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

شائع February 24, 2021
گلیکسی اے 02 — فوٹو بشکریہ سام سنگ
گلیکسی اے 02 — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے اپنا سستا ترین گلیکسی فون اے 02 پاکستان میں متعارف کرادیا ہے۔

اس فون کو سب سے پہلے جنوری 2021 میں تھائی لینڈ میں پیش کیا گیا تھا اور اب پاکستان میں صارفین کو دستیاب ہے۔

اس سے قبل سام سنگ نے دسمبر 2020 میں گلیکسی اے 02 ایس پاکستان میں متعارف کرایا تھا، مگر یہ نیا فون اس سے بھی زیادہ سستا ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

یہ فون گلیکسی اے 02 ایس جیسا ہی ہے، بس اس میں بیک پر ایک کیمرا کم دیا گیا ہے جبکہ پراسیسر کچھ کم طاقت کا ہے۔

اس فون میں 6.5 انچ کا ایچ ڈی پل ایل سی ڈی ڈسپلے دیاگیا ہے جس میں واٹر ڈراپ نوچ میں 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فون کے بیک 13 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو کیمرا موجود ہے، جبکہ گلیکسی اے 02 ایس میں ان دونوں کے ساتھ ایک 5 میگا پکسل کیمرا بھی موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

یہ فون پاکستان میں 3 جی بی ریم اور 32 سے 64 جی بی اسٹوریج میں دستیاب ہوگا جبکہ اسٹوریج میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

گلیکسی اے 02 میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ون یو 2 سے کیا گیا ہے۔

فون کے اندر 5000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری ہے جس کے ساتھ 7.75 چارجنگ سپورٹ فراہم کی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

اس کے علاوہ ڈوئل سم سپورٹ اور ہیڈفون جیک بھی ڈیوائس کا حصہ ہیں۔

پاکستان میں یہ فون 2 رنگوں بلیک اور بلیو میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

اس فون کا 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 17 ہزار 799 روپے جبکہ 64 جی بی والا ورژن 19 ہزار 799 روپے میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024