• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

تاپسی پنو پہلی مرتبہ بارشاہ رخ خان کے ساتھ رومانس کرنے کو تیار

شائع February 23, 2021
دونوں پہلی بار فلم میں ایک ساتھ کام کریں گے—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام
دونوں پہلی بار فلم میں ایک ساتھ کام کریں گے—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام

بولی وڈ ’بادشاہ‘ شاہ رخ خان اگرچہ ان دنوں اپنی آنے والی میگا بجٹ فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن ان کے شائقین کے لیے اچھی خبر ہے کہ وہ جلد ہی بڑی اسکرین پر خود سے 22 سال کم عمر ہیروئن کے ساتھ رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔

جی ہاں، خبریں ہیں کہ 55 سالہ شاہ رخ خان پہلی بار بڑے پردے پر خود سے 22 سال کم عمر 33 سالہ ہیروئن تاپسی پنو کے ساتھ رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔

بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق پہلی بار شاہ رخ خان اور تاپسی پنو شہرت یافتہ فلم ساز راج کمار ہیرانی کی سماجی مسئلے پر بنی فلم میں رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔

تاپسی پنو ان دنوں اگرچہ کچھ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم جلد ہی وہ شاہ رخ خان کے ساتھ راج کمار ہیرانی کی فلم کی شوٹنگ شروع کردیں گی۔

تاپسی پنو بولی وڈ کنگ سے 22 سال کم عمر ہیں—فائل فوٹو: فیس بک
تاپسی پنو بولی وڈ کنگ سے 22 سال کم عمر ہیں—فائل فوٹو: فیس بک

دونوں دیار غیر میں بسنے والے افراد کے ساتھ مسائل پر مبنی فلم میں رومانوی روپ میں دکھائی دیں گے۔

دونوں کی پہلی فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو اچھے مستقبل کے لیے بھارت سے کینیڈا منتقل ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلموں کی کمائی کو ہی سب کچھ سمجھنے پر تاپسی پنو نالاں

فلم میں جہاں دیار غیر میں بسنے کی خواہش رکھنے والے افراد کو پیش آنے والے مسائل کو دکھایا جائے گا، وہیں فلم میں رومانس اور کامیڈی بھی ہوگی۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ تاپسی پنو اور شاہ رخ خان کی مذکورہ فلم کی کاسٹ میں اور کون سے اداکار شامل ہیں اور فلم کا نام کیا ہوگا؟

تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ آئندہ 2 ماہ کے دوران راج کمار ہیرانی کی فلم کی شوٹنگ شروع ہوجائے گی اور ممکنہ طور پر فلم کو آئندہ سال کے آغاز تک ریلیز کردیا جائے گا۔

فلم میں شاہ رخ خان اور تاپسی پنو کے علاوہ دیگر کاسٹ کا اعلان بھی آئندہ چند ماہ میں ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: ابھی شاید اتنے معاوضے کا مطالبہ نہیں کرسکتی جتنا ورون کرتے ہیں، تاپسی پنو

اگرچہ مذکورہ فلم تاپسی پنو اور شاہ رخ خان کی بطور ہیرو اور ہیروئن پہلی فلم ہوگی تاہم دونوں اس سے قبل بھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

تاپسی پنو اس سے قبل شاہ رخ خان کی پروڈیوس کردہ فلم ’بدلا‘ میں کام کر چکی ہیں تاہم اب پہلی بار دونوں رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔

تاپسی پنو کو سماجی مسائل پر بنی فلموں ’پنک، بدلا، تھپڑ، سانڈ کی آنکھ، نام شبانہ، ملک اور دل جنگلی‘ جیسی فلموں کی وجہ سے کافی شہرت حاصل ہے۔

شاہ رخ خان بھی گزشتہ تین سال سے بڑی اسکرین پر جلوہ گر نہیں ہوئے، ان کی آخری فلم ’زیرو‘ 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024