• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سندھ: اسکول میں داخلہ لینے والے ہر بچے کا ٹی بی، ہیپاٹائٹس اور دیگر ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

شائع February 22, 2021
ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ اسکریننگ سے ہم 32 مختلف امراض کی تشخیص کر سکتے ہیں — فوٹو: ڈان نیوز
ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ اسکریننگ سے ہم 32 مختلف امراض کی تشخیص کر سکتے ہیں — فوٹو: ڈان نیوز

حکومت سندھ نے وبائی امراض کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے صوبے میں اسکول میں داخلہ لینے والے ہر بچے کا ٹی بی، ہیپاٹائٹس اور دیگر ضروری طبی ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ سے جاری بیان کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی سربراہی میں منتقل ہونے والی بیماریوں پر قابو پانے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں اسکول میں داخلہ لینے والے ہر بچے کا ٹی بی، ہیپاٹائٹس اور دیگر ضروری طبی ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پانی کے باعث پیدا ہونے والی بیماریوں کے پھیلاؤ کا خطرہ

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ ایک دوسرے سے منتقل ہونے والی بیماریوں پر کنٹرول ان کی تشخیص کی بعد ہی ممکن ہو سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسکریننگ سے ہم 32 مختلف امراض کی تشخیص کر سکتے ہیں، جس سے بیماریوں کو سمجھنے اور اعلاج میں مدد مل سکے گی۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ٹی بی کے اعلاج میں استعمال ہونے والی ادویات کی کھلے عام فروخت کو کنٹرول کیا جائے گا۔

وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت، ٹی بی کنٹرول پروگرام کے تحت علاج اور ادویات کی فراہمی مفت کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: دیگر بیماریوں میں مبتلا مریض کورونا وائرس کے باعث مشکلات کا شکار

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو میں حاملہ خواتین کی ایچ آئی وی اور ایڈز کی اسکریننگ کی جائے گی۔

وبائی امراض کے حوالے سے آگاہی مہم اور ایچ آئی وی متاثرہ افراد کی رہنمائی کے لیے اقدامات اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024