• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

قلندرز کی پی ایس ایل2021 میں پہلی فتح

شائع February 21, 2021

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021 کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو باآسانی 4 وکٹوں سے شکست دے کر رواں سیزن میں پہلی کامیابی سمیٹی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کی تو روی بوپارا نے لیگ کے رواں سیزن کی پہلی نصف سنچری بنائی اور اس کی بدولت ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 140 رنز بنائے۔

قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور سلمان مرزا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

لاہور قلندرز نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر راشد خان کے برق رفتار 27 اور محمد حفیظ کے 33 رنز کی مدد سے حاصل کیا اور 4 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔

کامران اکمل بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے—فوٹو:پی ایس ایل ٹوئٹر
کامران اکمل بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے—فوٹو:پی ایس ایل ٹوئٹر
ڈیوڈ ویزے نے ایک وکٹ حاصل کی — فوٹو:پی ایس ایل ٹوئٹر
ڈیوڈ ویزے نے ایک وکٹ حاصل کی — فوٹو:پی ایس ایل ٹوئٹر
روی بوپارا نے پی ایس ایل کےرواں سیزن کی پہلی نصف سنچری بنائی— فوٹو:پی ایس ایل ٹوئٹر
روی بوپارا نے پی ایس ایل کےرواں سیزن کی پہلی نصف سنچری بنائی— فوٹو:پی ایس ایل ٹوئٹر
قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں— فوٹو:پی ایس ایل ٹوئٹر
قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں— فوٹو:پی ایس ایل ٹوئٹر
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تماشائیوں کی محدود تعداد موجود تھی —فوٹو:پی ایس ایل ٹوئٹر
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تماشائیوں کی محدود تعداد موجود تھی —فوٹو:پی ایس ایل ٹوئٹر
فخر زمان اور سہیل اختر نے اننگز کا آغاز کیا—فوٹو:پی ایس ایل ٹوئٹر
فخر زمان اور سہیل اختر نے اننگز کا آغاز کیا—فوٹو:پی ایس ایل ٹوئٹر
شعیب ملک نے فخر زمان کا شان دار کیچ لیا —فوٹو:پی ایس ایل ٹوئٹر
شعیب ملک نے فخر زمان کا شان دار کیچ لیا —فوٹو:پی ایس ایل ٹوئٹر
قلندرز کی ابتدائی وکٹیں پے در پے گریں—فوٹو:پی ایس ایل ٹوئٹر
قلندرز کی ابتدائی وکٹیں پے در پے گریں—فوٹو:پی ایس ایل ٹوئٹر
محمد حفیظ نے آؤٹ ہوئے بغیر 33 رنز بنائے—فوٹو:پی ایس ایل ٹوئٹر
محمد حفیظ نے آؤٹ ہوئے بغیر 33 رنز بنائے—فوٹو:پی ایس ایل ٹوئٹر