• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سرحدی ضلع جنوبی وزیرستان میں بالآخر ’فورجی‘ سروس کا آغاز

شائع February 21, 2021
وزیراعظم نے جنوبی وزیستان میں تھری اور فور جی سروس کے آغاز کا اعلان کیا تھا—فائل فوٹو: پی ٹی اے ویب سائٹ
وزیراعظم نے جنوبی وزیستان میں تھری اور فور جی سروس کے آغاز کا اعلان کیا تھا—فائل فوٹو: پی ٹی اے ویب سائٹ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قبائلی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس شروع کرنے کے اعلان اور رہائشیوں، خاص طور پر طلبہ کو سیلولر سروس کے ذریعے تیز ترین انٹرنیٹ کی فراہمی کی اجازت دینے کے ایک ماہ بعد جنوبی وزیرستان میں بالآخر 4 جی سروس پہنچ گئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق علاقے کو سابق وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) کے دیگر اضلاع کے ساتھ بااختیار بنانے کے حکومتی منصوبے کے طور پر جاز نے ملک کے پسماندہ ترین علاقوں میں سے ایک میں انٹرنیٹ سروس متعارف کرادی۔

ٹیلی کام سیکٹر کے ریگولیٹر نے اس بات کا اعتراف کیا کہ جاز نے جنوبی وزیرستان میں اپنی تمام تھری جی اور فور جی سائٹس کو اپ گریڈ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: موبائل کمپنیوں کو وزیرستان میں تھری، فورجی سروسز فوری شروع کرنے کی ہدایت

اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا تھا کہ تیز ترین موبائل براڈبینڈ کی دستیابی سے نہ صرف طلبہ بلکہ جنوبی وزیرستان کی کاروباری برادری کو بھی فائدہ پہنچے گا اور رابطے سے رہائشیوں کے سماجی و معاشی حالات بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

پی ٹی اے کی جانب سے موبائل سروس کمپنیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بہتر آواز اور ڈیٹا سروسز کے لیے جنوبی وزیرستان اور سابق فاٹا کے دیگر اضلاع میں مزید سائٹس نصب کریں۔

ریگولیٹر کی جانب سے جنوبی وزیرستان میں ٹیلی کام سروسز کی زمینی حیثیت جاننے کے لیے ’سروس کا معیار‘ سروے بھی کیا گیا جبکہ موبائل سروس کمپنیز کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی سروسز کو بہتر بنائے اور اپنی تھری جی سائٹس کو اپ گریڈ کرے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا وزیرستان میں تھری اور فور جی سروسز شروع کرنے کا اعلان

علاقے میں فور جی سروسز فراہم کرنے والے واحد آپریٹر جاز کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقے میں تیز ترین انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے جنوبی وزیرستان کے لوگوں سے کیے گئے وزیراعظم کے وعدے کے بعد ریکارڈ ٹائم میں فورجی کی فراہمی کا آغاز کیا گیا۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان میں فور جی سروسز شروع ہونے سے ملک میں ڈیجیٹل تفریق کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

سی ای او جاز عامر ابراہیم کے مطابق کمپنی ملک کے رہائشیوں کو تیز اور قابل اعتماد موبائل براڈ بینڈ سے جوڑنے پر یقین رکھتی ہے۔


یہ خبر 21 فروری 2021 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024