• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب پر سوشل میڈیا کا ردعمل

شائع February 21, 2021
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

پاکستان سپر لیک کا آغاز 20 فروری کو افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا جس کے بعد کراچی کے نیشنل اسٹڈیم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈیٹر کے درمیان پہلا میچ ہوا۔

افتتاحی تقریب کے لیے گانے پہلے سے ترکی میں ریکارڈ کیے گئے تھے اور ان کو افتتاحی تقریب کا حصہ بنایا گیا۔

افتتاحی تقریب کے حوالے سے سوشل میڈیا کا ردعمل ملا جلا تھا، کچھ نے اسے پسند کیا اور دیگر نے ناپسند۔

کچھ افراد کا کہنا تھا کہ یہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی بجائے ایک کنسرٹ جیسا تجربہ تھا۔

مگر کچھ افراد نے اس پر خفگی کا اظہار کیا کہ گلوکاروں نے گانے کی بجائے بس لیپ synching کی۔

تقریب کافی مختصر تھی اور کچھ گلوکاروں نے مکمل گانوں کی بجائے کچھ حصوں کو ہی پرفارم کیا۔

کچھ افراد نے تقریب کے لیے استعمال ہونے والے گرافکس کو ناپسند کیا۔

تاہم لوگوں نے عاطف اسلم کی پرفارمنس کو ضرور پسند کیا۔

درحقیقت کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ عاطف اسلم نے مختلف ٹیموں کو سپورٹ کرنے والے مداحوں کو اکٹھا کردیا ہے۔

گلوکار عمران خان اور اداکارہ حمائمہ ملک بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے۔

,

کچھ لوگوں کو تو عمران خان پر اکشے کمار کا دھوکا بھی ہوا۔

آئمہ بیگ، نصیبو لال اور ینگ اسٹنرز کے گلوکاروں نے پی ایس ایل 6 کے ترانے 'گروو میرا' پر پرفارم کیا۔

,

تاہم ینگ اسٹنرز کے گلوکار وینیو میں موجود نہیں تھے۔

۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024