• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

فیشن ایبل حجاب کرنے پر نور بخاری کو تنقید کا سامنا

شائع February 20, 2021
اداکارہ نے لوگوں کا کہا کہ وہ اپنی قبر میں اپنا حساب دیں گی—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے لوگوں کا کہا کہ وہ اپنی قبر میں اپنا حساب دیں گی—فوٹو: انسٹاگرام

چوتھی شادی کے خاتمے کے بعد شوبز کو خیرباد کہہ کر اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے والی اداکارہ نور بخاری کو فیشن ایبل حجاب کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

نور بخاری نے 19 فروری کو انسٹاگرام پر اپنی ایک خاتون دوست کی شادی میں شرکت کی تصاویر شیئر کیں، جن میں انہیں فیشن ایبل حجاب میں دیکھا گیا۔

اداکارہ نے تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اپنی خاتون دوست کو شادی کی مبارک باد پیش کی، مگر ان کے حجاب پر انہیں مداحوں نے کھری کھری سنادی اور ان کے حجاب کو اسلامی نہیں بلکہ فیشن ایبل قرار دیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

لوگوں کی تنقید کے بعد نور بخاری نے انسٹاگرام پر کمنٹس کے سیکشن کو بند کردیا اور تنقید کرنے والے افراد کو انسٹاگرام اسٹوری پر پیغام دیا کہ اگر انہیں ان کا حجاب اچھا نہیں لگ رہا تو وہ انہیں دیکھنا چھوڑ دیں۔

اداکارہ نے لوگوں کی تنقید پر انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ وہ اپنی قبر میں اپنا حساب دیں گی، اس لیے اگر ان کا حجاب کسی کو حجاب نہیں لگ رہا تو وہ انہیں دیکھنا بند کردیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں شادی کی ویڈیوز بھی شیئر کیں—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں شادی کی ویڈیوز بھی شیئر کیں—اسکرین شاٹ

نور بخاری نے مزید لکھا کہ وہ جس کے لیے حجاب کرتی ہیں، وہ ان کی نیت کو جانتا ہے اور انہیں ہی حق ہے کہ وہ ان کے کردار کو دیکھے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نور نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا؟

نور بخاری نے انسٹاگرام پر اپنی ایک خاتون دوست کی پوسٹ بھی شیئر کی، جس میں ان کی دوست نے ان افراد کو تنقید کا نشانہ بنایا، جنہوں نے نور بخاری پر تنقید کی۔

حجاب پر تنقید کرنے والوں کو نور بخاری نے بھی کرارا جواب دیا—اسکرین شاٹ
حجاب پر تنقید کرنے والوں کو نور بخاری نے بھی کرارا جواب دیا—اسکرین شاٹ

ان کی دوست نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ہمیں کوئی حق نہیں کہ ہم کسی کے لباس پر بات کریں؟ ساتھ ہی انہوں نے سوال کیا کہ ہم کون ہوتے ہیں، کسی کے کردار کو پرکھنے والے؟ کیا ہم بزرگ ہیںَ؟

نور بخاری پر تنقید پر ان کی دوست نے بھی لوگوں کو کرارا جواب دیا—اسکرین شاٹ
نور بخاری پر تنقید پر ان کی دوست نے بھی لوگوں کو کرارا جواب دیا—اسکرین شاٹ

نور بخاری نے انسٹاگرام اسٹوریز میں دوست کی شادی کی مختصر ویڈیوز بھی شیئر کیں، جن میں اداکارہ کو سفید رنگ کے لباس اور حجاب کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: بشریٰ بی بی میرے لیے ماں سے بڑھ کر ہیں، نور بخاری

نور بخاری نے اکتوبر 2017 سے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کرتے ہوئے حجاب کرنا شروع کیا تھا اور ان کی جانب سے حجاب کرنے کو کافی سراہا بھی گیا۔

نور بخاری نے شادی کی تقریب میں سفید رنگ کا لباس اور اسی رنگ کا حجاب کر رکھا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
نور بخاری نے شادی کی تقریب میں سفید رنگ کا لباس اور اسی رنگ کا حجاب کر رکھا تھا—فوٹو: انسٹاگرام

تاہم حالیہ تصاویر میں انہیں فیشن ایبل حجاب کرنے پر کچھ تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

حجاب سے متعلق تنقید سے پہلے نور بخاری پر ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق بھی انوکھے فیصلے کرنے پر تنقید کی جاتی رہی ہے۔

نور بخاری نے سہیلی کی شادی میں شرکت کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
نور بخاری نے سہیلی کی شادی میں شرکت کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

گزشتہ برس کے آغاز میں خبریں آئی تھیں کہ نور بخاری نے پانچویں بار اپنے سابق شوہر عون چوہدری سے شادی کرلی اور ان کی جانب سے پانچویں بار شادی کرنے پر بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اس وقت اگرچہ نور بخاری نے فوری طور پر شادی کی تصدیق نہیں کی تھی، تاہم بعد ازاں سوشل میڈیا پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے تصدیق کی تھی کہ انہوں نے سابق شوہر عون چوہدری سے دوبارہ شادی کی ہے۔

انہوں نے مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے بتایا تھا کہ عون چوہدری کا تعلق سیاست سے ہے اور ان دوبارہ شادی کے بعد انہیں ان سے بیٹی بھی ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نور کے خلاف کوئی غلط بات نہ کی جائے، سابق شوہر

نور بخاری گزشتہ دو سال سے عون چوہدری اور ایک بچی کی تصاویر شیئر کرتی آ رہی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

عون چوہدری سے دوبارہ شادی سے قبل بھی دونوں نے 2012 میں شادی کی تھی اور انہیں پہلی شادی سے بھی ایک بیٹی ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

نور بخاری نے پہلی شادی دبئی کے صنعت کار وکرم سے 2008 میں کی تھی، تاہم 2010 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، بعد ازاں نور 2010 میں ہی ہدایت کار فاروق مینگل کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، تاہم ان کی دوسری شادی بھی صرف 4 ماہ برقرار رہنے کے بعد طلاق پر ختم ہوئی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

نور بخاری نے تیسری شادی 2012 میں عون چوہدری سے کی تھی مگر کچھ ماہ بعد نور کی ان سے بھی علیحدگی ہوگئی، جس کے بعد اداکارہ نے 2015 میں گلوکار ولی حامد سے رشتہ ازدواج میں بندھیں تھیں، تاہم ان سے بھی 2017 میں انہوں نے خلع لے لی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ولی حامد سے خلع کے ڈیڑھ سال بعد نور بخاری نے اپنے تیسرے شوہر عون چوہدری سے پانچویں شادی کی اور ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش بھی ہوئی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024