• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

گوگل کروم میں صارفین کے بڑے مسئلے کا آسان حل

شائع February 18, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

اگر ویب براؤزنگ کے لیے گوگل کروم کو استعمال کرتے ہیں تو جانتے ہوں گے کہ اس میں ٹیب منیجمنٹ اکثر ڈیوائس کے لیے بھاری ثابت ہوتی ہے۔

یعنی جتنی زیادہ ٹیبز کروم میں اوپن کریں گے، یہ براؤزر اتنا زیادہ ڈیوائسز کی میموری کو استعمال کرے گا۔

تعلیمی یا دفتری کام کے لیے لوگوں کو اکثر بہت زیادہ ٹیبز اوپن کرنا پڑتی ہیں اور مخصوص ٹیز کے بعد نیوی گیشن چیلنج بننے لگیت ہے۔

ٹیبز چھوٹے سے چھوٹے ہونے لگتے ہیں اور جاننا مشکل ہوتا ہے کہ کونسی سائٹ کس ٹیب میں ہے۔

مگر اچھی خبر یہ ہے کہ گوگل نے کروم کے ٹیب منیجمنٹ کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے کچھ نئے فیچرز کا اضافہ کیا ہے۔

ان میں سے ایک تو کروم کا گروپ ٹیبز کا فیچر ہے، جس کے لیے کم از کم 2 ٹیبز کو پک کرکے نیا گروپ بنایا جاسکتا ہے۔

اسی طرح کئی گروپس بناکر ان میں اپنی پسند کی ویب سائٹس کا اضافہ کیا جاسکتا ہے، ہر گروپ کو ایک نام اور مخصوص رنگ بھی دیا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

مگر یہ فیچر ہر ایک کے لیے نیوی گیشن کو زیادہ آسان بنانے والا محسوس نہیں ہوتا تو گوگل نے کروم کے نئے وژن میں ایک اور فیچر اسکرول ایبل ٹیبز کا اضافہ کیا ہے۔

یہ تمام صارفین کو دستیاب تو نہیں مگر اس کو ٹیسٹ ضرور کیا جاسکتا ہے جس کے لیے ایک ٹیب اوپن کرکے chrome://flags انٹر کریں، جہاں کروم مینیو میں اسکرول ایبل ٹیب اسٹروپ کو ان ایبل کردیں، جس کے بعد براؤزر ری اسٹارٹ ہوجائے گا

اس فیچر کو ایکٹیو کرنے کے بعد آپ ٹیبز کو اسکرول کرسکیں گے۔

فوٹو بشکریہ ٹام گائیڈ
فوٹو بشکریہ ٹام گائیڈ

خیال رہے کہ گوگل کروم کے ورژن 88 میں نئے پاس ورڈ منیجر کا اضافہ بھی کیا گیا ہے جو پاس ورڈ سیکیورٹی میں معاونت فراہم کرے گا۔

اس کو استعمال کرنے کے لیے براؤزر اپ ڈیٹ کرنے کے بعد دائیں کونے پر آپ پروفائل امیج پر کلک کرنےکے بعد نیچے چابی کے آئیکون کے آپشن اور پھر چیک پاس ورڈ آپشن پر جائیں۔

ایسا کرنے پر ایک نئی اسکرین سامنے آئے گی جہاں گوگل کی جانب سے بتایا جائے گا کہ کونسی سروسز کے پاس ورڈز ماضی میں ہیکنگ کے واقعات کی زد میں آچکے ہیں اور کونسے پاس ورڈز کمزور ہیں۔

گوگل اس طرح کی سروس فراہم کرنے والی پہلی کمپنی نہیں، مگر کروم وہ براؤزر ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، تو اس حوالے سے یہ بہت کارآمد اپ ڈیٹ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024