• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

400 ارب روپے کی چینی کھا کر دوسروں کو چور کہتے ہیں، مریم نواز

شائع February 17, 2021
انہوں نے کہا کہ والدین کے پاس بچوں کی فیس کے پیسے نہیں ہیں—فوٹو: ڈان نیوز
انہوں نے کہا کہ والدین کے پاس بچوں کی فیس کے پیسے نہیں ہیں—فوٹو: ڈان نیوز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکمران 400 ارب روپے کی چینی کھا گئے پھر بھی دوسروں کو چور کہتے ہیں۔

نوشہرہ میں منعقد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے اور روزگار اور معاشی ترقی کے سارے جھوٹے دعوے نکلے۔

مزیدپڑھیں: لاپتا افراد کے اہلِ خانہ کو اتنا بتادیں کہ ان کے پیارے زندہ ہیں یا مرگئے، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کی سطح اس قدر بڑھ چکی ہے کہ والدین کے پاس بچوں کی فیس کے پیسے نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نوشہرہ کو ایک پیغام دینا چاہتی ہوں کہ جتنی میں پنجاب کی بیٹی ہوں اتنی ہی خیبرپختونخوا کی بیٹی ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا ہے کہ مریم نواز ڈسکہ، وزیر آباد جائے اور نوشہرہ اپنے گھر آئے یہ نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز اپنی سرجری کو جواز بنا کر بیرون ملک جانا چاہتی ہیں، شبلی فراز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ نوشہرہ میں پارٹی رہنما اختیار ولی کو 'نیب گردی' کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'پنجاب، سندھ، بلوچستان سے زیادہ ہمدردی خیبرپختونخوا سے ہے'۔

مریم نواز نے کہا کہ 'نااہلی، نالائقی اور ڈکیتی ملک گزشتہ 3 برس سے برداشت کررہا ہے، خیبرپختونخوا گزشتہ 8 سال سے کررہا ہے'۔

مزیدپڑھیں: میری سرجری ہونی ہے لیکن ملک سے باہر نہیں جاؤں گی، مریم نواز

انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا حوالہ دے کر کہا کہ ان کی حکومت میں موٹر وے بن رہی تھی، غریب کو چولہا جل رہا تھا، معاشی ترقی کی سطح بڑھ رہی تھی۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں بجلی کے کارخانے لگ رہے تھے، گیس اور پیٹرول سستا ہورہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ غریب تو دورکی بات متوسط طبقے کی ہمت جواب دے گئی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ 'اس کو معلوم تھا کہ اس کی دال نہیں گلے گی تو اس نے چور چور کی تکرار لگائی، چور مچائے شور۔

ان کا کہنا تھا کہ 'عمران خان نے کسی کو چور کہہ کر بہتان لگایا اس کا حساب انہیں اللہ کے گھر دینا ہوگا'۔

انہوں نے کہا تحریک انصاف کا کوئی بندہ ووٹ مانگنے آئے تو ایسے بجلی اور گیس کے بل دکھانا، دوائیوں کے خالی ڈبے دکھانا اور کہنا کہ تمہارے بھائی نے وہ حال کردیا کہ ڈھائی دن گزارنا مشکل ہوگیا ہے۔

نائب صدر نے کہا کہ صرف ایک کام ہے وہ 'دھکا بس سروس' ہے، سنا ہے اب تک مکمل نہیں ہوئی، چلتی کم اور جلتی زیادہ ہے، جب کرپشن ہوگی تو بس کیسے چلےگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024