• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پی ایس ایل 2021 کیلئے عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز کا اعلان

شائع February 17, 2021
ڈینی موریسن کراچی میں شیڈول میچوں میں کمنٹری کریں گے—فوٹو: پی سی بی
ڈینی موریسن کراچی میں شیڈول میچوں میں کمنٹری کریں گے—فوٹو: پی سی بی

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2021 کے لیے رمیز راجا، ڈینی موریسن سمیت عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز کے پینل کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 'پی ایس ایل 2021 کے لیے براڈکاسٹ پلان تیار کرلیا گیا ہے اور ایونٹ کے دوران معروف قومی اور بین الاقوامی کمنٹیٹرز میدان میں جاری کھیل پر رواں تبصرہ کریں گے'۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 2021 کے شیڈول کا اعلان، افتتاحی میچ 20 فروری کو ہوگا

پی سی بی کے مطابق 'معروف انگلش کمنٹیٹر ایلن ولکنز، ڈومینک کارک، پاکستان کے سابق کرکٹرز رمیز راجا، بازید خان، ثنا میر، عروج ممتاز اور نیوزی لینڈ کےسابق کرکٹرسائمن ڈول لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے دوران کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے'۔

بیان میں کہا گیا کہ 'ممتاز کمنٹیٹر طارق سعید اور سکندر بخت اردو زبان میں کمنٹری کریں گے'۔

پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں 'نیوزی لینڈ کے مشہور کمنٹیٹر ڈینی موریسن اور انگلینڈ کے ڈیوڈ گاور صرف کراچی میں شیڈول میچوں کے لیے دستیاب ہیں جہاں 20 فروری کو شروع ہونے والی لیگ کے میچز7 مارچ تک جاری رہیں گی'۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ '10مارچ سے 22 مارچ تک لاہور میں جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومینی اور زمبابوے کے پومی ایمبینگوا بھی کمنٹری پینل میں شامل ہوں گے'۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں تماشائیوں کو محدود تعداد میں اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت

پی ایس ایل کی کوریج کے حوالے سے کہا گیا کہ 'ایونٹ کی ایچ ڈی کوریج کے دوران 30 سے زائد کیمروں کے علاوہ سپر سلو اور آلٹرا موشن کیمروں سمیت اسپائیڈر کیم، بگی کیم ، ہاک آئی اور ڈی آر ایس ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا جائے گا'۔

ایونٹ کو مداحوں کے لیے دلچسپ بنانے کی غرض سے دلچسپ اعداد و شمار کے لیے کرک وِز کا استعمال کیا جائے گا اور ہفتہ وار میگزین شو، پی ایس ایل کہانیاں اور خصوصی فیچرز بھی تیار کیے جائیں گے'۔

ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی بابر حمید کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے پروڈکشن معیارکو مزید بہتر بنانے کے لیے بہت محنت کی ہے اور پی ایس ایل 2021 کا حصہ بننے والے معروف کمنٹیٹرز کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

خیال رہے کہ ایونٹ کا افتتاحی میچ 20 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، 30 روزہ ٹورنامنٹ کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل جیسا باؤلنگ کا معیار کسی اور لیگ میں نہیں، شاہد آفریدی

ایونٹ کا پہلا مرحلہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور دوسرا مرحلہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دونوں شہروں میں برابر میچز کھیلے جائیں گے جبکہ تمام ٹیموں میں ڈے اور نائٹ میچز کی تقسیم بھی برابری کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر تماشائیوں کو محدود تعداد میں اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی گئی ہے لیکن اس حوالے سے حکومتی سفارشات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024