• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

کورونا وائرس: سال بھر پاکستانی گوگل پر کیا کچھ تلاش کرتے رہے؟

شائع February 16, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

کیا آپ کو معلوم ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث گزشتہ ایک سال کے دوران گوگل پر پاکستانی عوام کیا کچھ تلاش کرتے رہے ہیں؟

گوگل نے ایک نئی رپورٹ میں اس بارے میں بتایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گوگل پر پاکستان میں 'کڈز ہوم ایکٹویٹیز(Kids Home Activities)' کی تلاش میں 250 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کا مقصد گھر پر بچوں کی تعلیم کے لیے ایسے طریقے دریافت کرنا ہے جو 'نئے معمول(New Norm)' سے مطابقت رکھتے ہوں۔

اس کے علاوہ وبا سے نمٹنے کے طریقوں کی تلاش کے ساتھ ذہنی صحت سے تعلق رکھنے والی معلومات کی تلاش میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

گوگل کی جانب سے کاروباری اداروں کے لیے جاری کی گئی سالانہ رپورٹ 'ایئر اِن سرچ' میں پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کے رجحانات کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

ان سے عندیہ ملتا ہے کہ پاکستانی صارفین آن لائن کیا تلاش کرتے ہیں اور کاروباری ادارے کس طرح ان رجحانات کو مواقع کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ گوگل کی ہر سال پیش کی جانے والا ایئر ان سرچ رپورٹ کی طرح ہی ہے، تاہم اس میں انفرادی کی بجائے مجموعی سرچز پر توجہ دی گئی ہے۔

گوگل ایشیا پیسفک کے انڈسٹری ہیڈ فار ساؤتھ ایشیا فراز اظہر نے کہا کہ 'کووڈ 19 نے لوگوں کو اِس طرح متاثر کیا ہے کہ ان کے بنیادی طور طریقے ہی بدل گئے ہیں، سب کچھ بدل گیا ہے۔ اس نے ہمارے لیے یہ خواہش بھی پیدا کی ہے کہ ہم زیادہ بڑی کمیونٹی کے ساتھ رابطے میں رہیں اور اس کا صلہ دیں، جس کا اظہار‘صدقہ‘کے لیے کی جانے والی تلاش سے ہوتا ہے جس میں41 فیصد اضافہ ہواہے'۔

گوگل کسٹمر سلوشنز سیلز ساؤتھ ایشیا کے کنٹری ہیڈ عامر الطاف نے بتایا ' 2020 کے دوران ہم نے دیکھا کہ صارفین ایسے برانڈز قبول کر رہے ہیں جو ان کے لیے مسرت کا باعث بنتے ہوں اور اِس طرح اُنہیں کچھ ریلیف ملتا ہے۔ مثال کے طور پر گیمنگ۔ 'آن لائن گیمز' کی تلاش میں 35 فیصد اضافہ دیکھا جبکہ 2019 کے دوران اس میں15 فیصد کمی ہوئی تھی'۔

رپورٹ میں گوگل نے پانچ اہم رجحانات کا تذکرہ کیا ہے۔

انفرادی معاملات

2020 کے دوران پاکستانی صارفین کی جانب سے 'صنفی مساوات' کی سرچز میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔ اِس کے علاوہ ذہنی صحت سے تعلق رکھنے والی معلومات کی تلاش اور 'مینٹل ہیلتھ سپورٹ' کی سرچز میں 100 فیصد اضافہ ہوا۔

بلند تر مقاصد

لاک ڈاؤن کے دوران استعمال کے حوالے سے اپنی ذاتی عادتوں سے پریشان پاکستانیوں نے ماحول کے اثرات کا از سر نو جائزہ لیا۔ گوگل کے مطابق ہم نے دیکھا کہ 'دوبارہ استعمال کے قابل(reusable)' اشیا کی تلاش میں 128 فیصد اضافہ ہوا، اس کے فعال طور پر زیادہ بڑے پیمانے پر کمیونٹی سے رابطے کی خواہش میں بھی اضافہ ہوا اور 'خیراتی کام' کے حوالے سے تلاش میں 122 فیصد اضافہ ہوا۔

ذاتی تکمیل

متعدد پاکستانی صارفین نے گوگل پر ایسے طریقے تلاش کیے جن کی مدد سے وہ کام اور گھر پر انجام دئیے جانے والے فرائض ایک ہی چھت کے نیچے انجام دے سکیں اور لوگوں نے سرگرمی سے ایسے طریقے بھی تلاش کیے جن کی مدد سے وہ توازن قائم کرنے کے لیےاپنے وقت کا زیادہ سے زیادہ استعمال کر سکیں۔ ’کڈز ہوم ایکٹویٹیز‘ میں 250 فیصد سے زائد اضافہ ہوا جب کہ ’کس طرح کارآمد رہا جائے‘ کے حوالے سے سرچز میں 71 اضافہ ہوا۔ اسی طرح 2020 میں پاکستان میں ’اردو زبان میں ڈب کی گئی‘ سرچ (گوگل نے واضح تو نہیں کیا مگر ڈرامے یا فلموں کا حوالہ ہے) میں 328 فیصد اضافہ ہوا۔

اطمینان اورخوشگواری

یہ بات سمجھی جا سکتی ہے کہ 2020 کے دوران لوگوں نے ایسے طریقے بھی تلاش کیے جن سے ان کو آرام حاصل ہو اور وہ ذہنی دباؤسے نجات حاصل کر سکیں۔’گیمنگ چیئر‘کے تلاش میں 90 فیصد اضافہ ہوا۔سماجی فاصلہ زندگی کا نیا طریقہ بن گیا تھا ، چنانچہ ’اڈاپٹ اے پیٹ(Adapt a Pet)‘ کی تلاش میں700 فیصد اضافہ ہوا۔ متعدد افراد نے خود کو گھر پر زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کے قابل بنانے کے طریقے بھی تلاش کیے اور 'ایزی ڈیزرٹ' بنانے کی ترکیبوں کی تلاش میں 140 فیصد اضافہ ہوا۔

مستقبل کے اثرات سے محفوظ

لوگ اپنی مہارت اور مالی معلومات میں اضافے کے ذریعے اپنے معاشی امکانات بھی مضبوط بنا رہے ہیں۔ ’اسٹاک انویسٹنگ(Stock Investing)' کی تلاش میں 223 فیصد اضافہ ہوا۔ علاوہ ازیں، فعال مینجمنٹ میں بھی اضافہ ہوا جس میں ’بیماری سے بچاؤ‘ کے طریقوں کی تلاش میں 109 فیصد اضافہ ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024