• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مریم نواز اپنی سرجری کو جواز بنا کر بیرون ملک جانا چاہتی ہیں، شبلی فراز

شائع February 16, 2021
شبلی فراز نے کہا کہ کہ ہمارا کوئی ارادہ نہیں انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔ 
---فوٹو: ڈان نیوز
شبلی فراز نے کہا کہ کہ ہمارا کوئی ارادہ نہیں انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔ ---فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سرجری کو جواز بنا کر بیرون ملک جانے کا عندیہ دے دیا اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مستقبل کے بارے میں غیرواضح پالیسی کا اقرار کرلیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے گزشتہ روز جلسے میں اقرار کرلیا کہ وہ پی ڈی ایم کے مستقبل کے بارے میں اندھیرے میں ہیں۔

مزیدپڑھیں: 'نواز شریف واپس آنا چاہیں تو ایمرجنسی ٹریولنگ ڈاکیومنٹ جاری کیا جاسکتا ہے'

علاوہ ازیں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ مریم نواز نے اپنی سرجری سے متعلق آگاہ کیا کہ پاکستان میں علاج نہیں ہوسکتا اب سمجھ نہیں آتا کہ اس خاندان میں ایسی بیماریاں آتی ہیں جس کا علاج پاکستان میں نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز بیرون ملک جانے کے لیے راہ ہموار کررہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر سے متعلق فیصلہ عدالت کریں گی لیکن ہمارا کوئی ارادہ نہیں انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

مزیدپڑھیں: اپوزیشن جو مرضی کرلے اسے 31 جنوری کو استعفیٰ نہیں ٹھینگا ملے گا، شیخ رشید

نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد لندن میں علاج کی نیت سے گئے لیکن انہوں نے وہاں سے سیاست شروع کردی اور ہم مفرور ملزم کے پاسپورٹ کی تجدید کرکے معاونت فراہم نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی واپسی کے لیے ٹریول ڈاکومنٹ جاری کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مریم نواز کی بیرون ملک سرجری پر آج کے اجلاس میں کوئی بات نہیں ہوئی۔

مزیدپڑھیں: آج کے شو کے بعد ہم 'پی ڈی ایم' کے لانگ مارچ کو خوش آمدید کہتے ہیں، شیخ رشید

علاوہ ازیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ آج شام تک سینیٹ کے امیدواروں کے نام فائنل ہوجائیں گے سینیٹ کے انتخابات میں شفافیت لانا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لیے جو کاوشیں رہی ہیں وہ عوام کے سامنے ہے۔

انہوں نے اپوزیشن کو مخاطب کرکے کہا کہ ان لوگوں نے پیسے کی بنیاد پر سینیٹ کی نشستیں خریدی اور پیسے کے کلچر کو عام کیا۔

اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ جس فرد کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ہو، اسے پاسپورٹ جاری نہیں کیا جاسکتا اور نہ اس کی تجدید ہوسکتی ہے لیکن اگر نواز شریف واپس ملک میں آنا چاہیں تو 72 گھنٹوں میں ایمرجنسی ٹریولنگ ڈاکیومنٹ (ای ٹی ڈی) جاری کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ آج رات 12 بجے نواز شریف کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہورہی ہے، 20 اگست 2018 سے نواز شریف اور مریم نواز کا نام قومی احتساب بیورو (نیب) کی ہدایت پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024