• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’فحش‘ فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار اداکارہ پر ’گینگ ریپ‘ کا مقدمہ

شائع February 16, 2021
اداکارہ کو پولیس نے 6 فروری کو گرفتار کیا تھا—فائل فوٹو: ٹائمز آف انڈیا
اداکارہ کو پولیس نے 6 فروری کو گرفتار کیا تھا—فائل فوٹو: ٹائمز آف انڈیا

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کی پولیس کی جانب سے گزشتہ ہفتے 6 فروری کو ’فحش‘ فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کی گئی 32 سالہ اداکارہ گیہانا واسستھ پر ’گینگ ریپ‘ کا مقدمہ دائر کردیا گیا۔

گیہانا واسستھ کو ممبئی پولیس کرائم برانچ نے 6 فروری کو گرفتار کیا تھا، ان پر الزام ہے کہ وہ نہ صرف اپنی فحش فلمیں بلکہ دوسری خواتین کی پورن فلمیں بنا کر ایک ویب سائٹ چلا رہی تھیں۔

پولیس نے اداکارہ کو 6 فروری کو ایک بنگلے پر چھاپا کر گرفتار کیا تھا اور ساتھ ہی ایک خاتون کو بھی بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا تھا، جنہیں مبینہ طور پر پورن فلم شوٹ کرنے کے لیے مجبور کیا جا رہا تھا۔

پولیس کے مطابق گیہانا واسستھ نے گزشتہ کچھ عرصے میں ایک ویب سائٹ پر 90 کے قریب پورن کلپس اپ لوڈ کیں، جن میں سے کچھ کلپس ان کی اپنی بھی ہیں۔

اداکارہ پر دوسری خواتین کو پورن فلمیں شوٹ کرنے کے لیے مجبور کرنے جیسے الزامات بھی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ پر دوسری خواتین کو پورن فلمیں شوٹ کرنے کے لیے مجبور کرنے جیسے الزامات بھی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کے بعد تھانے پر منتقل کردیا تھا مگر اب اداکارہ پر باضابطہ طور پر ایک خاتون کے ’گینگ ریپ‘ اور ان کا ’استحصال‘ کرنے کا مقدمہ درج کردیا گیا۔

ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پولیس نے گیہانا واسستھ کے خلاف بازیاب کرائی گئی خاتون کی فریاد پر ’گینگ ریپ اور استحصال‘ کا مقدمہ دائر کیا۔

پولیس نے خاتون کی شکایت پر نہ صرف اداکارہ بلکہ ان کے ساتھ تین مرد حضرات کے خلاف بھی مقدمہ دائر کیا۔

مقدمے کے مطابق گیہانا واسستھ نے خاتون پر تشدد کرکے انہیں پورن فلم شوٹ کرنے پر مجبور کیا۔

مقدمہ دائر ہونے کے بعد اداکارہ اور ان کے ساتھیوں پر خاتون کے گینگ ریپ، استحصال اور فحش مواد کی ترسیل کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔

گیہانا واسستھ اس وقت جیل میں ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
گیہانا واسستھ اس وقت جیل میں ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

گیہانا واسستھ کا اصلی نام وندنا تاوری ہے مگر انہوں نے ماڈلنگ اور فلموں میں اپنا نام گیہانا واسستھ رکھا اور انہوں نے ہندی، تیلگو اور تامل زبان کی ڈیڑھ درجن کے قریب فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

گیہانا واسستھ نے متعدد ٹی وی ڈراموں اور بولڈ ہارر ویب سیریز میں بھی کام کیا ہے جب کہ وہ 80 کے قریب اشتہارات میں بھی ماڈلنگ کر چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ فحش ویڈیوز بنانے کے الزام میں گرفتار

گیہانا واسستھ سے قبل بھی متعدد بھارتی اداکارائیں اور ماڈلز فحش فلمیں بنانے، جسم فروشی اور دوسری خواتین کو فلمیں بنانے کے لیے مجبور کرنے سمیت ان سے جسم فروشی کروانے کے الزامات کے تحت گرفتار ہو چکی ہیں۔

چند دن قبل ایک اور ماڈل نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں بولی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی سیکریٹری نے فلم میں کام کے بدلے آن لائن برہنہ اوڈیشن دینے کا کہا تھا۔

ماڈل نے دعویٰ کیا تھا کہ جس شخص نے انہیں برہنہ اوڈیشن دینے کا کہا تھا وہ شلپا شیٹی کے شوہر کے اسسٹنٹ تھے تاہم انہوں نے واضح کیا تھا کہ اس کے لیے براہ راست اداکارہ کے شوہر نے انہیں نہیں کہا تھا۔

اداکارہ پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی فحش کلپ کو بھی انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی فحش کلپ کو بھی انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024