• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بلوچستان: دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی اہلکار شہید

شائع February 15, 2021
شہید ہونے والے ایف سی کے سپاہی اسد—تصویر: آئی ایس پی آر
شہید ہونے والے ایف سی کے سپاہی اسد—تصویر: آئی ایس پی آر

صوبہ بلوچستان میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کی پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق گزشتہ شب ضلع کیچ میں ہوشاپ کے قریب این-85 ہائی وے کی سیکیورٹی کے لیے قائم ایف سی بلوچستان کی پوسٹ پر دہشگردوں نے حملہ کیا۔

آئی سی پی آر کے مطابق اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی اسد مہدی نے جام شہادت نوش کیا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی کے 7 جوان شہید

بیان کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور فرار ہونے والے دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ صوبہ بلوچستان گزشتہ کئی برسوں سے بد امنی کا شکار ہے اور یہاں سیکیورٹی فورسز پر حملے، دھماکے اور مختلف واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، صوبے میں شورش کے پسِ پردہ ملک دشمن عناصر کے ملوث ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جاتا ہے۔

اس سے قبل 27 دسمبر کو بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں فرنٹیئر کور کی پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 7 جوان شہید ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ 'ہرنائی کے علاقے شیرگ میں واقع پوسٹ پر دہشت گردں نے رات گئے فائرنگ کی'۔

اس قبل 23 دسمبر کو ضلع آواران کے علاقے سلک کور میں خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا حوالدار شہید ہوگیا تھا جبکہ ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: فورسز کے آپریشن میں دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار شہید

آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع آواران کے علاقے سلک کور میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک پکڑا گیا تھا۔

خیال رہے کہ 22 دسمبر کو سیکیورٹی فورسز نے آواران میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 10 مشتبہ دہشتگرد ہلاک کردیا تھا۔

آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ ’یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ میں ملوث تھے جس کے نتیجے میں 20 دسمبر کو آواران کے علاقے میں لانس نائیک محمد اقبال شہید ہوگئے تھے‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024