• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عاطف اسلم اور سائرہ یوسف گانے میں رومانس کرتے دکھائی دیں گے

شائع February 13, 2021
یہ واضح نہیں ہے کہ ’رات‘ کب تک ریلیز ہوگا—فوٹو: ٹوئٹر
یہ واضح نہیں ہے کہ ’رات‘ کب تک ریلیز ہوگا—فوٹو: ٹوئٹر

پاپ گلوکار عاطف اسلم اور اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف جلد ہی ریلیز ہونے والے گلوکار کے رومانوی گانے ’رات‘ میں پہلی بار رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔

عاطف اسلم نے سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر جلد ریلیز ہونے والے رومانوی گیت ’رات‘ کی پہلی جھلک جاری کردی، جس میں انہیں سائرہ یوسف کے ساتھ رومانوی انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

سائرہ یوسف نے بھی اپنے انسٹاگرام پر ’رات‘ کا ٹیزر پوسٹر جاری کیا اور بتایا کہ جلد ان کا مذکورہ گانا ریلیز ہوگا۔

’رات‘ کی ہدایات گلوکار و موسیقار یاسر جسوال دیں گے، تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ گانے کی موسیقی کس نے ترتیب دی ہے اور اس کی شاعری کس نے لکھی ہے۔

عاطف اسلم اور سائرہ یوسف کی جانب سے شیئر کی گئی گانے کے ٹیزر پوسٹر میں گانے کی رومانوی دھن کے پس منظر میں دونوں کو رومانوی انداز میں ایک دوسرے سے آنکھوں سے آنکھیں ملاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

عاطف اسلم نے گزشتہ برس نومبر میں ’ویلو میوزک اسٹیشن‘ میں پنجابی گانے ’کدی تے ہنس بول وے‘ میں آواز کا جادو جگایا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

عاطف اسلم نہ صرف پاپ میوزک بلکہ رومانوی بولی وڈ گیتوں میں آواز کا جادو جگانے کی وجہ سے بھی معروف ہیں۔

سائرہ یوسف کے ساتھ پہلی بار گلوکار کے رومانوی گیت پر دونوں کے مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، سائرہ یوسف بھی ’رات‘ کے ذریعے کافی عرصے بعد کسی رومانوی گیت میں جلوے بکھیرتے دکھائی دیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024