• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

انٹرنیٹ صارفین پی ایس ایل کا اگلا ترانہ یورپی بینڈ ایکسنٹ کی آواز میں سننے کے خواہاں

شائع February 12, 2021
ایکسنٹ بینڈ پاکستان میں بہت زیادہ مقبول ہے اور وہ کئی مرتبہ یہاں پرفارم بھی کرچکے ہیں— فائل فوٹو: فیس بک
ایکسنٹ بینڈ پاکستان میں بہت زیادہ مقبول ہے اور وہ کئی مرتبہ یہاں پرفارم بھی کرچکے ہیں— فائل فوٹو: فیس بک

گزشتہ دنوں رومانیہ کے الیکٹرو-پاپ بینڈ ایکسنٹ کے گلوکار ایڈرین سینا نے یورپ میں منعقد ہونے والے یوٹیوب میوزک فیسٹیول میں پاکستانی کرتا پہن کر مداحوں کو حیران کردیا تھا۔

ایکسنٹ بینڈ کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر جاری پوسٹ میں گلوکار نے تصدیق کی تھی کہ ان کا کرتا پاکستانی ہے۔

اپنی پوسٹ میں گلوکار نے لکھا تھا کہ یورپ میں منعقدہ یوٹیوب میوزک ایونٹ میں انہوں نے پاکستانی کرتا پہن کر نیا ٹرینڈ سیٹ کیا ہے۔

فیس بک اکاؤنٹ پر جاری پوسٹ میں گلوکار کو سیاہ رنگ کا کرتا پہنے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: میوزک بینڈ ایکسنٹ کے گلوکار نے 'پاکستانی کرتا' پہن کر مداحوں کو حیران کردیا

ایکسنٹ بینڈ کے گلوکار کے پاکستانی کُرتا پہنے پر جہاں مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا وہی کچھ پاکستانی مداحوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا اگلا گانا ان کی آواز میں سننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 6 کا ترانہ 'گروو میرا' نصیبو لال، آئمہ بیگ اور ینگ اسٹنرز نے گایا ہے جس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اور ایکسنٹ بینڈ کی پوسٹ پر کچھ مداحوں نے ان سے پی ایس ایل کا ترانہ گانے کی فرمائش کی ہے۔

کچھ صارفین نے ایکسنٹ کی پوسٹ میں کہا کہ وہ پی ایس ایل کے اگلے سیزن کا گانا گائیں جس پر جواب دیا گیا کہ امید ہے کہ ایسا ہوگا۔

علاوہ ازیں ایکسنٹ بینڈ کی جانب سے ایک اور کمنٹ میں کہا گیا کہ ٹوئٹر پر #AkcentWeWantPSL6Song کا ٹرینڈ چلائیں شاید ہم ابھی ترانہ بنالیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بعدازاں ایکسنٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی ٹوئٹ کی گئی جس میں پوچھا گیا کہ ہم پی ایس ایل 7 کا سوچیں یا پی ایس ایل8 کا؟

کچھ صارفین نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر مختلف ہیش ٹیگز کا استعمال کرتے ہوئے پی ایس ایل 6 کا ترانہ گانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6 کے گانے کو سن کر کرکٹ اور میوزک مداح برہم

جسٹن نامی ٹوئٹر ہینڈل نے کہا کہ یہ ہمارے لیے فخر کا لمحہ ہوگا جب ایکسنٹ پی ایس ایل 6 کا ترانہ گائے گا۔

اقصیٰ نامی صارف نے ایکسنٹ کے فیس بک پیج پر کمنٹس کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔

فرزام نامی صارف نے کہا کہ جتنی مجھے اس وقت نئے موبائل کی ضرورت ہے میں اس سے زیادہ یہ چاہتا ہوں کہ ایکسنٹ نیا گانا گائے۔

یہاں یہ بات مدنظر رہے کہ ایکسنٹ بینڈ پاکستان میں بہت زیادہ مقبول ہے اور وہ کئی مرتبہ یہاں پرفارم بھی کرچکے ہیں۔

اس کے گلوکار ایڈرین سینا پاکستان کے حوالے سے مختلف پوسٹس کرتے رہے ہیں۔

چاہے وہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کو لیفٹیننٹ بننے کی مبارکباد دینی ہو۔

یا پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکبادی دینی ہو۔

وہ پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرچکے ہیں۔

علاوہ ازیں ایکسنٹ بینڈ کے گلوکار روایتی انداز میں پاکستانیوں کو سندھ کلچر ڈے کی مبارکباد بھی دے چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024