• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

'میری سالگرہ کا دن 12 فروری ہے'، ہانیہ عامر وکی پیڈیا پر برہم

شائع February 12, 2021
ہانیہ عامر نے حال ہی میں سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام اسٹوریز میں اس چیز پر ناراضی کا اظہار کیا — فائل فوٹو: انسٹاگرام
ہانیہ عامر نے حال ہی میں سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام اسٹوریز میں اس چیز پر ناراضی کا اظہار کیا — فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن اب وہ اپنی تاریخ پیدائش غلط لکھنے پر وکی پیڈیا پر برہم ہیں۔

ہانیہ عامر 12 فروری 1997 کو پیدا ہوئی تھیں جس کا مطلب ہے کہ وہ آج 24 سال کی ہوئی ہیں لیکن وکی پیڈیا نے ان کی تاریخ پیدائش 11 فروری تحریر کی ہوئی تھی جسے اب ٹھیک کرلیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی وکی پیڈیا نے ہانیہ عامر کے نام میں عامر کی اسپیلنگ میں گڑبڑ کی تھی جسے اب تک ٹھیک نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں : 'منگنی مبارک ہانیہ' کیوں ٹرینڈ کررہا ہے؟

ہانیہ عامر نے حال ہی میں سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام اسٹوریز میں اس چیز پر ناراضی کا اظہار کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ خواتین و حضرات میں ایک مختصر اعلان کرنا چاہ رہی ہوں، میری سالگرہ 12 فروری کو ہوتی ہے 11 کو نہیں، جو وکی پیڈیا کہہ رہا ہے۔

ہانیہ عامر نے کہا کہ وکی پیڈیا پر جس نے بھی میری تاریخ پیدائش غلط لکھی ہے، آپ کو ایک دن اللہ تعالیٰ ضرور پوچھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ہونٹوں کی سرجری سے متعلق ہانیہ عامر کی وضاحت

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی 11 فروری کو ان کی سالگرہ کے حوالے سے کوئی بات نہ کرے یا ان کی سرپرائز خراب کرنے کی کوشش کی تو وہ بہت پریشان ہوجائیں گی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے سب کو یہ بھی باور کروایا کہ ہانیہ عامر کے نام میں 2 اے (Aamir) آتے ہیں جبکہ اسے (Amir) لکھا ہوا ہے۔

تاہم ہانیہ عامر کی ویڈیو کے بعد وکی پیڈیا نے ان کی تاریخ پیدائش تو تبدیل کردی لیکن عامر کی اسپیلنگ درست نہیں کی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024