• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

وزیراعظم نے 'لئی ایکسپریس وے' پر کام کے آغاز کی منظوری دے دی

شائع February 12, 2021
وزیرِ اعظم نے منصوبے پر فوری طور پر کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی —فائل فوٹو: فیس بک
وزیرِ اعظم نے منصوبے پر فوری طور پر کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی —فائل فوٹو: فیس بک

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 65 ارب روپے کے لئی ایکسپریس وے اور سیلابی گزرگاہ کے منصوبے پر کام کے آغاز کی باضابطہ منظوری دے دی۔

وزیراعظم نے یہ منظوری ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی، اجلاس میں وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد اور سینئر افسران نے شرکت کی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ڈاکٹر سلمان شاہ اور چیف سیکریٹری پنجاب نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ لئی ایکسپریس وے ایک اہم منصوبہ ہے کیوں کہ یہ گیریژن شہر میں ٹریفک کے مسائل ختم کرنے میں مدد دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا تعمیرات کے شعبے کے لیے پیکج کا اعلان

اس کے علاوہ سیلابی گزرگاہ مون سون کی بارشوں کے دوران شہر میں سیلابی صورتحال کے مسئلے کو حل کردے گی۔

مذکورہ منصوبہ 2 سال میں پایہ تکمیل تک پہنچے گا جس میں نالہ لئی کے دونوں اطراف ایکسپریس وے تعمیر کیا جائے گا۔

وزیرِ اعظم نے منصوبے پر فوری طور پر کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی جو راولپنڈی شہر کی ٹرانسفارمیشن میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم نے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کیلئے گرانٹ کی منظوری دے دی

منصوبے کے ساتھ ساتھ متعلقہ علاقے کی زوننگ اور اس حوالے سے ذیلی قوانین میں تبدیلی کا عمل بھی چند ہفتوں میں مکمل کیا جائے تاکہ ایکسپریس وے کے دونوں اطراف کثیر المنزلہ اور کمرشل عمارتیں تعمیر ہو سکیں۔

اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے بتایا کہ منصوبے پر کام ایک ماہ میں شروع ہوجائے گا جس پر ابتدا میں 30 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایکسپریس وے کے ساتھ ریسٹورنٹس، ہوٹلز اور سڑکیں تعمیر کی جائیں گی، منصوبے کی تکمیل کے بعد لوگوں کو ایک نیا اور منصوبہ بندی والا راولپنڈی دیکھنے کو ملے گا۔

منصوبے کے ڈائریکٹر اور کمشنر، کیپٹن (ر) محمد محمود نے ڈان کو بتایا کہ وزیراعظم کو سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے منصوبے سے آگاہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی منصوبوں سے معاشی استحکام شروع ہوگیا، آئی ایم ایف مشن

ان کا کہنا تھا کہ ریالٹو سینما کے نزدیک 35 کنال سرکاری زمین پر 2 شاپنگ پلازہ تعمیر کیے جائیں گے اور دوسرا ہم کٹاریاں پل پر نالے کا موڑ ختم کردیں گے جہاں 50 کنال سے زائد زمین تجارتی مقاصد کے لیے رکھی گئی ہے، جس کے بعد ایکسپریس وے کی مجموعی لمبائی بغیر کسی موڑ کے 16.5 کلومیٹر ہوگی۔

یہاں یہ بات مدِ نظر رہے کہ لئی ایکسپریس وے کے راستے میں ایک ہزار 6.4 گھر مسمار ہوں گے جبکہ ایک ہزار 279 کنال زمین حاصل کی جائے گی جس میں سے ایک ہزار 35.9 کنال نجی اراضی، 132.4 کنال ملٹری انجینئرنگ اینڈ ورکس، 54.7 کنالز چکلالہ کنٹونمٹ بورڈ اور 56 کنال اراضی راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی ملکیت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024