• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

نادیہ خان نے شادی کے لیے کون سی دو شرائط رکھی تھیں؟

شائع February 9, 2021
نادیہ خان اور فیصل ممتاز نے 2 جنوری 2021 کو شادی کی تصدیق کی تھی — فوٹو: نادیہ خان انسٹاگرام،
نادیہ خان اور فیصل ممتاز نے 2 جنوری 2021 کو شادی کی تصدیق کی تھی — فوٹو: نادیہ خان انسٹاگرام،

اداکارہ و میزبان نادیہ خان کے شوہر فیصل ممتاز نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ نے شادی کے لیے دو شرائط رکھی تھیں اور بڑی مشکل سے انہوں نے مل کر ان شرائط کو پورا کیا۔

فیصل ممتاز اور نادیہ خان نے 2 جنوری 2021 کو شادی کی تصدیق کی تھی جب کہ اگلے ہی دن شادی کی تصاویر کو شیئر کیا تھا اور بعد ازاں 10 جنوری کو انہوں نے ولیمے کی تقریب کی تصاویر و ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں۔

اور اب انہوں نے شوہر فیصل ممتاز کے ساتھ یوٹیوب ویڈیو میں اپنی محبت اور شادی سے متعلق پہلی بار کھل کر بات کی اور بتایا کہ کس طرح انہوں نے محض 4 ماہ میں محبت اور شادی کی۔

تقریبا 30 منٹ درانیے کی ویڈیو میں دونوں نے بتایا کہ ان دونوں کی زندگی میں پہلی ملاقات 4 ماہ قبل ہوئی تھی تاہم انہوں نے ملاقات کی تاریخ نہیں بتائی۔

پہلی ملاقات کے حوالے سے نادیہ خان کے شوہر نے بتایاکہ جب وہ پنجاب سے کراچی آ رہے تھے تو انہیں اپنی ایک خاتون دوست نے جو نادیہ خان کی بھی دوست تھی، انہوں نے انہیں ایک پارسل دیا اور کہا کہ یہ نادیہ خان کو دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نادیہ خان نے شادی کی تصدیق کردی

فیصل ممتاز کے مطابق جب وہ مذکورہ پارسل لے کر نادیہ خان کے گھر پہنچے تو انہوں نے سوچا تھا کہ وہ پارسل دے کر 10 منٹ میں یہاں سے نکل جائیں گے مگر وہ 10 منٹ تین گھنٹے میں بدل گئے اور ان دونوں کو پہلی ملاقات کے دوران ہی محبت ہوگئی۔

فیصل ممتاز نے بتایا کہ اگرچہ پہلی ملاقات میں ہی انہیں نادیہ سے محبت ہوگئی تھی مگر بعد ازاں ہونے والی باضابطہ پہلی ملاقات میں نادیہ خان بھی ان پر مر مٹیں۔

نادیہ خان کے مطابق جب انہیں پتا چلا کہ فیصل ممتاز ایئرفورس میں کمانڈر رہ چکے ہیں تو وہ ان پر مر مٹیں، کیوں کہ وہ بچپن سے ہی فوجیوں کو بڑا پسند کرتی ہیں۔

دونوں نے بتایا کہ چوں کہ ان دونوں کا آبائی شہر بھی ایک تھا اور دونوں کے ماضی میں بھی یکسانیت تھی تو ان دونوں میں ہر گزرتے دن محبت بڑھتی گئی۔

نادیہ خان نے بتایا کہ فیصل ممتاز کے والد پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) میں کرنٹ افیئرز کے شعبے میں خدمات دے چکے تھے جب کہ اداکارہ کے والد سابق فوجی ہیں اور اسی وجہ سے ہی دونوں میں مزید قربت بڑھی۔

مزید پڑھیں: نادیہ خان نے شادی کی تصاویر شیئر کردیں

فیصل ممتاز نے بتایا کہ اگرچہ انہیں نادیہ سے محبت تو ہوگئی تھی مگر اس کا اظہار کرنے میں انہیں مشکل پیش آ رہی تھی لیکن ایک دن انہوں نے ہمت کرکے کوئی بہانا بنا کر نادیہ خان کو فون کیا اور اس رات دونوں نے 9 گھنٹے تک فون پر بات کی۔

فیصل ممتاز کے مطابق انہوں نے نادیہ خان کو شادی کی پیش کش بھی فون پر کی تھی اور نادیہ خان ایک دم مان گئیں مگر انہوں نے شادی کے لیے دو شرائط رکھیں۔

نادیہ خان نے بتایا کہ انہوں نے شادی کے لیے بچوں اور بڑوں کی رضامندی کے شرط رکھی، کیوں کہ دونوں کے بچے بھی تھے اور دونوں کے والدین بھی تھے اور وہ ان کی رضامندی کے بغیر آگے بڑھنا نہیں چاہتے تھے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

فیصل ممتاز کے مطابق ان دونوں نے شرائط کو پورا کرنے کے لیے کام شروع کیا اور ابتدائی طور پر بچوں سے موبائل فون پر بات کرنا شروع کی اور بعد ازاں ویڈیو کالز کا سلسلہ شروع ہوا اور پھر دونوں نے اپنے اپنے بچوں کو شادی سے متعلق بتایا۔

فیصل ممتاز کے مطابق ان کے بیٹے نے مبہم انداز مین ان کی شادی کی رضامندی ظاہر کردی تھی جب کہ نادیہ خان کو بھی بچوں نے غیر واضح انداز میں شادی کی اجازت دی۔

نادیہ خان کے شوہر نے بتایا کہ بعد ازاں انہوں نے بچوں کے ساتھ ڈنر کیا اور کھانے کے دوران ہی انہوں نے نادیہ خان کے بچوں سے کہا کہ وہ ان کی والدہ سے شادی کرنا چاہتے ہیں، جس پر نادیہ خان کے تینوں بچے رضامند ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: نادیہ خان نے ولیمے کی تصاویر شیئر کردیں

نادیہ خان نے بتایا کہ فیصل ممتاز کا پہلی شادی سے 18 سالہ بیٹا ہانی ہے جو ان کی شادی کے بعد امریکا میں اعلیٰ تعلیم کے لیے منتقل ہوگیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی بڑی بیٹی علیزے بھی 18 سال کی ہوچکی ہیں جب کہ دوسرا بیٹا اذان 12 سال اور سب سے چھوٹا بیٹا کیان ڈیڑھ برس کا ہوچکا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ نے بتایا کہ بچوں کی رضامندی کے بعد انہوں نے والدین کو منایا اور سب سے پہلے فیصل ممتاز نے اپنی والدہ اور پھر نادیہ خان نے اپنے والد کو منایا اور دونوں خوش قسمتی سے راضی ہوگئے۔

دونوں نے بتایا کہ بچوں اور والدین کی رضامندی کے بعد انہوں نے ایک خاندانی تقریب میں منگنی کی اور بعد ازاں محض 10 دن کے اندر شادی کی، کیوں کہ فیصل ممتاز کے بیٹے ہانی کو اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکا جانا تھا۔

دونوں نے بتایا کہ انہوں نے محض 5 دن میں شادی کی تیاری کی اور تمام تقریبات 10 دن میں ہوئیں اور ان کی شادی پر بچے اور بڑے سب خوش تھے۔

مزید پڑھیں: نادیہ خان کی شادی کے بعد خاندان پر کھل کر بات چیت

ویڈیو کے دوران فیصل ممتاز نے میڈیا میں چلنے والی ان خبروں کو بھی جھوٹا قرار دیا کہ نادیہ خان نے شادی پر 15 لاکھ کا لباس پہنا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ نادیہ خان کے عروسی جوڑوں کی رقم ہزاروں روپے میں تھی اور کوئی بھی جوڑا ایک لاکھ روپے تک کی رقم کا نہیں تھا۔

اگرچہ دونوں نے اپنی محبت، شادی اور خاندان سے متعلق کھل کر بات کی تاہم دونوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ دونوں کی اس سے قبل کتنی شادیاں ہوچکی تھیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024