• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

ایک سال بعد پاکستان میں فیشن ویک کا اہتمام

شائع February 8, 2021

کورونا کی وبا کے باعث پاکستان میں گزشتہ برس مارچ کے بعد کوئی بھی بڑی شوبز، فیشن یا موسیقی کی تقریب نہیں ہوئی اور اگر گزشتہ ایک سال کے دوران کسی ایوارڈ یا فیشن کی تقریب منعقد بھی کی گئی تو اسے ورچوئل منعقد کیا گیا۔

تاہم رواں ماہ کم از کم ایک سال بعد ملک میں پہلے فیشن ویک کا اہتمام کیا گیا، جس میں نہ صرف ماڈلز نے ریمپ پر واک کی بلکہ اس میں گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو بھی جگایا۔

پہلے دن علی ذیشان کی جانب سے عروسی لباس پیش کیے گئے
پہلے دن علی ذیشان کی جانب سے عروسی لباس پیش کیے گئے

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں نجی ٹی وی 'ہم ٹی وی' کی جانب سے تین روزہ برائیڈل شو کا آغاز 4 فروری کو کیا گیا۔

علی ذیشان کی ملبوسات کو سراہا گیا
علی ذیشان کی ملبوسات کو سراہا گیا

چار سے 6 فروری تک جاری رہنے والے برائیڈل فیشن ویک میں خصوصی طور پر برائیڈل کوچیور یعنی عروسی لباسوں کو پیش کیا گیا۔

علی ذیشان نے عروسی لباس کے علاوہ بھی ملبوسات پیش کیے
علی ذیشان نے عروسی لباس کے علاوہ بھی ملبوسات پیش کیے

فیشن ویک کے اختتام پر موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا اور گلوکار عارف لوہار، اذان سمیع خان سمیت دیگر گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

سیبل ووگ نے بھی دیدہ زیب ملبوسات پیش کیے
سیبل ووگ نے بھی دیدہ زیب ملبوسات پیش کیے

برائیڈل کوچیور (عروسی لباس) کے فیشن ویک کے پہلے ہی دن علی ذیشان برانڈ کی جانب سے نئے تیار کردہ لباس ’نمائش‘ کو پیش کیا گیا اور ساتھ ہی علی ذیشان کی جانب سے فیشن ویک میں ’جہیز خوری‘ کی حوصلہ شکنی بھی کی گئی۔

مذکورہ فیشن ویک پاکستان میں تقریبا ایک سال بعد ہونے والا فیشن ویک تھا
مذکورہ فیشن ویک پاکستان میں تقریبا ایک سال بعد ہونے والا فیشن ویک تھا

علی ذیشان برانڈ نے ’نمائش‘ لباس کو یو این ویمن سمیت دیگر اداروں کے تعاون سے ’جہیز خوری‘ کے خلاف مہم کے لیے بھی استعمال کیا ہے اور علی ذیشان نے اس ضمن میں ایک مختصر ویڈیو بھی جاری کی۔

نسا حسین نے بھی دیدہ زیب عروسی ملبوسات پیش کیے
نسا حسین نے بھی دیدہ زیب عروسی ملبوسات پیش کیے

برائیڈل فیشن ویک میں زینب چھوٹانی، علی ذیشان، زہا کوچیور، نسا حسین، احسنز اور عائشہ و عثمان سمیت دیگر فیشن ڈیزائنرز و ہاؤسز نے بھی اپنی مصنوعات پیش کیں۔

تین روزہ فیشن ویک کا اختتام 6 فروری کو ہوا
تین روزہ فیشن ویک کا اختتام 6 فروری کو ہوا

تین روزہ فیشن ویک میں وزیر اطلاعات شبلی فراز اور فواد چوہدری سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی جب کہ کورونا کی وجہ سے محدود شائقین کو فیشن ویک کے جلوے دیکھنے کی اجازت تھی۔

فیشن ویک کے اختتام پر موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا
فیشن ویک کے اختتام پر موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا

تمام تصاویر: برائیڈل کوچیور ویک فیس بک