• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بھارتی اداکارہ فحش ویڈیوز بنانے کے الزام میں گرفتار

شائع February 7, 2021
اداکارہ کو کرائم برانچ کے پراپرٹی سیل نے گرفتار کیا— فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کو کرائم برانچ کے پراپرٹی سیل نے گرفتار کیا— فائل فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی اداکارہ گیہانا واسستھ کو مبینہ طور پر فحش فلموں کی شوٹنگ اور انہیں ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر نے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ کو کرائم برانچ کے پراپرٹی سیل نے گرفتار کیا اور انہیں ممبئی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اے این آئی نے ٹوئٹ کی کہ 'اداکارہ گیہانا واسستھ کو کرائم برانچ کے پراپرٹی سیل نے فحش ویڈیوز کی مبینہ شوٹنگ اور انہیں ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے پر گرفتار کیا'۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کرائم برانچ نے مدھ آئلینڈ میں ایک بنگلے پر چھاپا مارا تھا جہاں فحش فلم کی شوٹنگ رکوائی اور ایک خاتون کو بھی بازیاب کروایا گیا۔

—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

دوسری رپورٹ کے مطابق اداکارہ کو پولیس نے تحقیقات کے لیے 6 فروری کو طلب کیا تھا اور بعدازاں گرفتار کیا تھا۔

پولیس کے مطابق گیہانا نے 87 نامناسب/فحش ویڈیوز شوٹ کیں اور اپنی ویب سائٹ پر اپلوڈ کیں۔

اداکارہ گیہانا واسستھ نے تیلگو فلم انڈسٹری، ٹی وی کمرشلز کیے اور کرائم تھرلر ویب سیریز میں اداکاری بھی کی۔

2019 میں وہ مدھ آئیلینڈ پر ویب سیریز کی شوٹنگ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا تھا۔

32 سالہ اداکارہ کو انتہائی کم بلڈ پریشر اور اسٹروک کی وجہ سے دل کا دورہ پڑا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024