• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

اہلیہ کے بعد عامر لیاقت کی 'بس کورونا' سے اداکاری میں انٹری

شائع February 3, 2021
عامر لیاقت حسین نے اپنے ایکٹنگ ڈیبیو کا اعلان انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ کے ذریعے کیا—فائل فوٹو: فیس بک
عامر لیاقت حسین نے اپنے ایکٹنگ ڈیبیو کا اعلان انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ کے ذریعے کیا—فائل فوٹو: فیس بک

گزشتہ برس دسمبر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، رکن قومی اسمبلی اور اینکر عامر لیاقت حسین کی دوسری اہلیہ طوبی عامر نے اداکاری کا آغاز کیا تھا۔

اور اب عامر لیاقت حسین بھی ٹیلی فلم کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قسمت آزمانے کو تیار ہیں۔

عامر لیاقت حسین نے اپنے ایکٹنگ ڈیبیو کا اعلان سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔

انہوں نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ٹیلی فلم 'بس کورونا' کے سیٹ پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: عامر لیاقت کی اہلیہ طوبیٰ عامر نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

رکن قومی اسمبلی نے یہ بھی بتایا کہ ان کی ٹیلی فلم گولڈ برج میڈیا کے بینر تلے بنائی جارہی ہے جو جلد نجی چینل ایکسپریس ٹی وی پر نشر ہوگی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تاہم انہوں نے اپنے ڈیبیو کی مزید تفصیلات جاری نہیں کیں اور ٹیلی فلم کے حوالے سے کسی حتمی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا۔

خیال رہے کہ اداکاری سے قبل عامر لیاقت حسین مختلف نجی چینلز پر سیاسی ٹاک شوز، گیم شوز، رمضان ٹرانسمیشنز اور دیگر خصوصی پروگرامز کی میزبانی بھی کرتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت اور اہلیہ طوبیٰ عامر بھی کورونا وائرس کا شکار

علاوہ ازیں وہ 2018 میں کراچی کے حلقے این اے -245 سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ٹکٹ پر رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ دسمبر میں ان کی اہلیہ طوبیٰ عامر نے نجی چینل اے آر وائے کے ڈرامے 'بھڑاس' سے ڈراما انڈسٹری میں ڈیبیو کیا۔

انہوں نے انسٹا اسٹوری میں اپنے ڈیبیو ڈرامے کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی تھی جس دراصل ڈرامے کی اگلی قسط کا پرومو دکھایا گیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

خیال رہے کہ طوبیٰ عامر عامر لیاقت حسین کی دوسری اہلیہ ہیں، ان کی دوسری شادی سال 2018 میں کسی وقت ہوئی تھی جو اس وقت سامنے آئی تھی جب الیکشن کمیشن میں ان کے خلاف کاغذات نامزدگی میں دوسری اہلیہ کا ذکر نہ کرنے پر درخواست دائر ہوئی تھی۔

عامر لیاقت نے پہلے شادی کو کچھ عرصہ خفیہ رکھا تھا تاہم جولائی 2018 میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران انہوں نے دوسری شادی کا اعتراف کیا تھا۔

گزشتہ برس دسمبر میں عامر لیاقت کی جانب سے دوسری شادی کے عوامی سطح پر اعتراف کے ٹھیک دو سال بعد اب ان کی پہلی اہلیہ نے تصدیق کی تھی کہ شوہر نے انہیں طلاق دے دی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024