• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دانتوں سے خون بہنا جسم میں وٹامن سی کی کمی کا نتیجہ تو نہیں؟

شائع February 1, 2021
یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو

اگر دانتوں سے خون بہتا ہے تو یہ مسوڑے میں سوزش کی ابتدائی نشانی ہوسکتی ہے، جس کی روک تھام کے لیے بہتر طریقے سے برش اور خلال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

جو ٹھیک بھی ہے اور تشویش ہونے پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے، تاہم اس کے ساتھ اپنی غذا میں وٹامن سی کی مقدار کو جانچ لیں تو بہتر ہے۔

یہ عندیہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

واشنگٹن یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ جب آپ کے دانتوں سے خون بہتا ہے تو سب سے پہلے برش کرنے کے بارے میں نہیں سوچنا چاہیے بلکہ یہ جاننے کی کوشش کرنی چاہیے کہ ایسا کیوں ہورہا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ جسم میں وٹامن سی کی کمی اس کی ایک ممکنہ وجہ ہوسکتی ہے۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے نیوٹریشن ریویوز میں شائع ہوئے، جس میں 5 ممالک میں ہونے والے 15 کلینیکل ٹرائلز کا تجزیہ کیا گیا، جن میں 10 ہزار کے قریب افراد شامل تھے۔

نتائج سے ثابت ہوا کہ دانتوں سے خون بہنا دوران خون میں وٹامن سی کی کمی کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے اور غذا میں اس کا استعمال بڑھانا یہ مسئلہ حل کرسکتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ وٹامن سی سے مسوڑے کی سوش کا مکمل طور ریورس کیا جاسکتا ہے، تاہم نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ وٹامن سی کا استعمال فائدہ پہنچا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وٹامن سی کی کمی دانتوں سمیت متعدد اعضا سے جریان خون کا باعث بن سکتی ہے جس کا علاج خلال سے ممکن نہیں۔

ترش پھلوں کی شکل میں وٹامن سی کو جسم کا حصہ بنایا جاسکتا ہے یا اگر غذا کے انتخاب میں مشکل ہو تو اس کے سپلیمنٹس بھی دستیاب ہیں، جن کا روزانہ 100 سے 200 ملی گرام استعمال کرنا چاہیے۔

محققین کا کہنا تھا کہ منہ کی صفائی اور وٹامن سی وغیرہ سے مسوڑے کے مسائل کی روک تھام میں مدد مل سکتی ہے اور جزوی طور پر مسوڑوں کی سوزش کو ریورس بھی کیا جاسکتا ہے، تاہم زیادہ مسئلہ ہونے پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا بہتر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024