• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ٹیلیگرام میں اب واٹس ایپ چیٹ ہسٹری منتقل کرنا ممکن

شائع January 30, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

ٹیلیگرام نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے دیگر میسجنگ ایپس کی چیٹ ہسٹری ٹرانسفر کرنے کا نیا فیچر متعارف کرادیا ہے۔

اس فیچر کے تحت واٹس ایپ، لائن اور دیگر کی چیٹ ہسٹری کو ٹیلیگرام میں منتقل کیا جاسکے گا۔

یہ فیچر اس وقت متعارف کرایا گیا ہے جب جنوری 2021 میں واٹس ایپ کی متنازع پرائیویسی پالیسی کے نتیجے میں ٹیلیگرام کے نئے صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

یہ نیا چیٹ ٹرانسفر فیچر انفرادی اور گروپ چیٹس دونوں پر کام کرے گا۔

ٹیلیگرام کے ورژن 7.4.0 میں یہ نیا فیچر متعارف کرایا گیا جبکہ چند دیگر اضافے کیے گئے ہیں۔

ان میں چیٹ ڈیلیٹ کرنے کے نئے آپشنز بھی شامل ہیں۔

وائس چیٹس میں اب والیول لیول ایڈجسٹ کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جبکہ میوزک پلے بیک کو فاسٹ فارورڈ اور ریوائنڈ بھی بلٹ ان آڈیو پلیئر کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئے انیمیشنز اور خوش آمدیدی اسٹیکرز کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

صارفین جعلی چینیلز اور گروپس کو رپورٹ بھی کرسکیں گے جبکہ ٹاک بیک اور وائس اوور کے فیچرز کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024