• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
—فوٹو: بلاول بھٹو ٹوئٹر

بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کی نئی زندگی کا آغاز

بختاور بھٹو کے نکاح کی تقریب 29 جنوری کو ہوئی تھی اور محمود چوہدری بھی اسی دن بارات لے کر پہنچے تھے۔
شائع January 30, 2021 اپ ڈیٹ January 31, 2021

سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی 31 سالہ بختاور بھٹو زرداری 33 سالہ صنعت کار محمود چوہدری سے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئیں اور ان کی رخصتی کی تقریب بھی بلاول ہاؤس میں منعقد ہوئی۔

بختاور بھٹو زرداری کا نکاح 29 جنوری کی شب کو ہوا تھا، ان کا نکاح ٹھٹہ کے عالم دین غلام محمد سہو نے پڑھایا تھا اور اس دوران بختاور کے بھائی بلاول اور والد آصف علی زرداری بھی موجود تھے۔

بختاور بھٹو کی رسم حنا 27 جنوری کو ہوئی تھی—فوٹو: ٹوئٹر
بختاور بھٹو کی رسم حنا 27 جنوری کو ہوئی تھی—فوٹو: ٹوئٹر

نکاح کے بعد ہی بلاول بھٹو نے بہن کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے جذباتی پیغام لکھا تھا کہ آج انہیں ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ والدہ انہیں دیکھ رہی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نکاح کے بعد کی رسومات میں بھی بہن کے ساتھ دکھائی دیے تھے اور انہوں نے نہ صرف بڑے بھائی بلکہ والد اور والدہ کا کردار بھی ادا کیا۔

نکاح کے وقت بختاور اور بلاول دونوں خوش دکھائی دیے—فوٹو: بلاول بھٹو ٹوئٹر
نکاح کے وقت بختاور اور بلاول دونوں خوش دکھائی دیے—فوٹو: بلاول بھٹو ٹوئٹر

ذرائع کے مطابق بختاور بھٹو کو حق مہر میں 132 چاندی کے تولے دیے گئے، تاہم اس حوالے سے دونوں خاندانوں نے کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں۔

اگرچہ بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی نے پہلے ہی واضح کیا تھا کہ 30 جنوری کو بختاور بھٹو کی رخصتی کی تقریب بھی بلاول ہاؤس میں ہوگی، جس میں 300 مہمان شرکت کریں گے۔

نکاح پر دستخط کے وقت بھی بختاور بھٹو خوش دکھائی دیں—فوٹو: بلاول بھٹو ٹوئٹر
نکاح پر دستخط کے وقت بھی بختاور بھٹو خوش دکھائی دیں—فوٹو: بلاول بھٹو ٹوئٹر

تاہم یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ رخصتی کی تقریب کے بعد بختاور بھٹو زرداری کہاں جائیں گی؟

بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری نے اس بات کی بھی تصدیق کی تھی کہ بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات لاڑکانہ، لاہور اور اسلام آباد میں بھی ہوں گی، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا تھا کہ ان تقریبات میں دلہا اور دلہن شریک ہوں گے یا نہیں؟

بلاول بھٹو نے والدہ اور والد کے فرائض بھی سرانجام دیے——فوٹو: بلاول بھٹو ٹوئٹر
بلاول بھٹو نے والدہ اور والد کے فرائض بھی سرانجام دیے——فوٹو: بلاول بھٹو ٹوئٹر

لیکن اب خبر سامنے آ رہی ہے بختاور بھٹو 30 جنوری کے بعد ممکنہ طور پر کراچی سے براہ راست لاہور رخصت ہوں، جہاں ان کے دلہا محمود چوہدری کے آبائی گھر کو سجایا گیا ہے۔

بختاور بھٹو نے نکاح کے وقت گولڈن و گلابی رنگوں کے امتزاج کا لباس پہنا—فوٹو: بلاول بھٹو ٹوئٹر
بختاور بھٹو نے نکاح کے وقت گولڈن و گلابی رنگوں کے امتزاج کا لباس پہنا—فوٹو: بلاول بھٹو ٹوئٹر

سما ٹی وی کے مطابق بختاور بھٹو زرداری کراچی سے لاہور رخصت ہوں گی، تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ بختاور بھٹو لاہور کب روانہ ہوں گی۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق لاہور کے بعد بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریب اسلام آباد میں بھی منعقد ہوگی جب کہ بعد ازاں لاڑکانہ میں بھی ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

محمود چوہدری نے نکاح کے موقع پر سفید لباس پہن رکھا تھا—فوٹو: بلاول بھٹو ٹوئٹر
محمود چوہدری نے نکاح کے موقع پر سفید لباس پہن رکھا تھا—فوٹو: بلاول بھٹو ٹوئٹر

تاہم پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق بختاور بھٹو کی شادی کی تقریب پہلے لاڑکانہ میں منعقد ہو سکتی ہے، لیکن اس حوالے سے واضح طور پر بلاول بھٹو یا ان کے ترجمان کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

محمود چوہدری شادی سے ایک ہفتہ قبل دبئی سے کراچی پہنچے تھے—فوٹو: محمود چوہدری انسٹاگرام
محمود چوہدری شادی سے ایک ہفتہ قبل دبئی سے کراچی پہنچے تھے—فوٹو: محمود چوہدری انسٹاگرام

خیال رہے کہ بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات ان کے 31 ویں جنم دن سے یعنی 25 جنوری سے شروع ہوئی تھیں اور تقریبات کا آغاز محفل میلاد سے کیا گیا تھا۔

شادی کی تقریبات میں پنجابی رسومات بھی ادا کی گئیں—فوٹو: محمود چوہدری انسٹاگرام
شادی کی تقریبات میں پنجابی رسومات بھی ادا کی گئیں—فوٹو: محمود چوہدری انسٹاگرام

بختاور بھٹو کی رسم حنا کی مرکزی تقریب 27 جنوری کو ہوئی تھی جبکہ 28 جنوری کو بھی سندھی و بلوچی رسومات کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

محمود چوہدری کو دوستوں اور قریبی رشتہ داروں نے تیار کیا—فٹو: محمود چوہدری انسٹاگرام
محمود چوہدری کو دوستوں اور قریبی رشتہ داروں نے تیار کیا—فٹو: محمود چوہدری انسٹاگرام

بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات میں مقامی فنکاروں کو مدعو کیا گیا تھا، جنہوں نے مہمانوں کو لوک پرفارمنس سے محظوظ کیا۔

شادی کی تقریبات 5 دن تک جاری رہیں—فوٹو: محمود چوہدری انسٹاگرام
شادی کی تقریبات 5 دن تک جاری رہیں—فوٹو: محمود چوہدری انسٹاگرام

نکاح کے موقع پر بختاور بھٹو نے نوجوان فیشن ڈیزائنر وردھا سلیم کا تیار کردہ لباس پہنا تھا، جو گولڈن اور پنک رنگوں کے امتزاج سے تیار کیا گیا تھا۔

بلاول بھٹو نے بہن کی شادی کی تمام رسومات میں شرکت کی—فوٹو: محمود چوہدری انسٹاگرام
بلاول بھٹو نے بہن کی شادی کی تمام رسومات میں شرکت کی—فوٹو: محمود چوہدری انسٹاگرام