• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اصلحان خاتون پاکستانی مداحوں کیلئے کیا کرنے جا رہی ہیں؟

شائع January 30, 2021
اصلحان خاتون نے مختصر ویڈیو میں بتایاکہ وہ جلد خوشخبری بتائیں گی—اسکرین شاٹ/ فائل فوٹو: انسٹاگرام
اصلحان خاتون نے مختصر ویڈیو میں بتایاکہ وہ جلد خوشخبری بتائیں گی—اسکرین شاٹ/ فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر نشر کیے جانے والے ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار اصلحان خاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ گلثوم علی الہان نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں بتایا ہے کہ وہ جلد ہی پاکستانی مداحوں کو خوشخبری سنائیں گی۔

اصلحان خاتون نے 29 اور 30 جنوری کی درمیان شب انسٹاگرام اسٹوری پر 30 سیکنڈز سے بھی کم دورانیے کی ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں ایک دفتر میں پاکستانی و ترکی کے جھنڈے کے سامنے بیٹھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اصلحان خاتون کی پاکستان آنے کی خواہش

مختصر ویڈیو میں گلثوم علی الہان نے ترکی و پاکستان کے مداحوں کو سلام کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس دونوں ممالک کے مداحوں کو سنانے کے لیے بہت ہی اچھی خبر ہے۔

اصلحان خاتون نے انسٹاگرام اسٹوری میں ویڈیو شیئر کی—اسکرین شاٹ
اصلحان خاتون نے انسٹاگرام اسٹوری میں ویڈیو شیئر کی—اسکرین شاٹ

انگریزی میں جاری کیے گئے بیان میں ترک اداکارہ نے اگرچہ خوشخبری کا اعلان نہیں کیا، تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس دونوں ممالک کے مداحوں کو بتانے کے لیے ایک خوشخبری ہے۔

مزید پڑھیں: ’ارطغرل غازی‘ کی ’بانو چیچک‘ پاکستانی چائے پینے کی خواہاں

اصلحان خاتون نے کہا کہ وہ جلد ہی پاکستانی و ترکی کے مداحوں کو خوشخبری سنائیں گی۔

گلثوم علی الہان کی مذکورہ ویڈیو کو پاکستانی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کیا گیا، جہاں مداحوں ان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تاہم کئی مداحوں نے ان سے خوشخبری بتانے کا مطالبہ بھی کیا اور بعض مداحوں نے چہ مگوئیاں کرنا شروع کردیں کہ شاید وہ بھی پاکستانی دورے پر آئیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر اصلحان خاتون بھی پاکستانی دورے پر آئیں گی یا پھر وہ بھی کسی پاکستانی برانڈ کی سفیر بننے جا رہی ہیں، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

گلثوم علی نے ’ارطغرل غازی‘ میں جنگجو ترگت کی اہلیہ اور عقلمند و بہادر خاتون کا کردار ادا کیا ہے اور ان کا کردار ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں شامل ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024