• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عائزہ خان نے انسٹاگرام پر فالوورز بڑھنے کا ’راز‘ بتادیا

شائع January 30, 2021
انسٹاگرام پر زیادہ فالوورز کامیابی کی ضمانت نہیں، اداکارہ—فائل فوٹو: انسٹاگرام
انسٹاگرام پر زیادہ فالوورز کامیابی کی ضمانت نہیں، اداکارہ—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ایک روز قبل ہی خبر سامنے آئی تھی کہ مقبول اداکارہ عائزہ خان کے سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 80 لاکھ تک پہنچ گئی۔

عائزہ خان ایک روز قبل ہی انسٹاگرام پر فالو کی جانب سے والی سب سے بڑی اداکارہ بنی تھیں اور انہوں نے اداکارہ ایمن خان کو پیچھے چھوڑا تھا جو دو ماہ قبل تک فالوورز میں ان سے آگے تھیں۔

29 جنوری 2021 تک عائزہ خان کے انسٹاگرام فالورز کی تعداد 80 لاکھ جب کہ ایمن خان کے فالوورز کی تعداد 79 لاکھ تھی۔

انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد عائزہ خان نے اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ انہیں سب سے زیادہ فالو کیے جانے کے پیچھے کیا ’راز‘ ہے؟

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لمبی چوڑی پوسٹ میں پہلے تو واضح کیا کہ انسٹاگرام پر زیادہ فالوورز کامیابی کی ضمانت نہیں ہیں اور نہ ہی فالورز کےمقابلے کوئی دیرینہ مدت تک کامیاب رہ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بن گئیں

انہوں نے انسٹاگرام پر فالو کیے جانے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا، تاہم ساتھ ہی واضح کیا کہ آخر کیوں انہیں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیا گیا؟

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ کے مطابق ان کی سخت محنت اور اداکاری کی وجہ سے ہی لوگوں نے انہیں انسٹاگرام پر فالو کیا اور انہیں ان کی محنت کا پھل مل گیا۔

عائزہ خان کے مطابق انہیں والدہ ہمیشہ سخت محنت کی تلقین کرتی رہی ہیں اور انہوں نے ساری توجہ شاندار اداکاری کرنے پر لگائی، جس وجہ سے انسٹاگرام پر ان کے فالوورز بڑھے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ نے واضح کیا کہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز کا مطلب کامیابی نہیں اور نہ ہی اس سے زیادہ دیر تک کوئی کامیاب رہ سکتا ہے۔

عائزہ خان کا کہنا تھا کہ بعض لوگوں کے انسٹاگرام پر چند ہزار فالوورز ہوتے ہیں مگر سماج میں ان کا ایک اثر ہوتا ہے جب کہ بعض افراد کے لاکھوں فالورز ہوتے ہیں مگر ان کا معاشرے پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔

پوسٹ کے آخر میں اداکارہ نے فالوورز و مداحوں کے لیے محبت کا اظہار بھی کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024