• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں خطے کیلئے برآمدات میں 25 فیصد کمی

شائع January 29, 2021
مالی سال 2021 کی پہلی ششماہی میں پاکستان کی خطے کے ممالک کو برآمدات ایک ارب 67 کروڑ ڈالر رہی - فائل فوٹو:رائٹرز
مالی سال 2021 کی پہلی ششماہی میں پاکستان کی خطے کے ممالک کو برآمدات ایک ارب 67 کروڑ ڈالر رہی - فائل فوٹو:رائٹرز

اسلام آباد: کورونا وائرس کی وجہ سے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان کی خطے میں برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 25.4 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مرتب کردہ تازہ ترین ڈیٹا کے مطابق مالی سال 2021 کی پہلی ششماہی میں پاکستان کی افغانستان، چین، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت، ایران، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کو برآمدات ایک ارب 67 کروڑ ڈالر رہی۔

دوسری طرف زیر جائزہ مدت میں اس خطے کے ساتھ ملک کا تجارتی خسارہ قدرے کم ہوگیا کیونکہ ان ممالک سے درآمدات میں بھی کمی آئی۔

مزید پڑھیں: برآمدات 7.67 فیصد بڑھ کر 2 ارب 16 کروڑ ڈالر سے زائد

پہلی ششماہی میں کابل کے لیے برآمدات 17 فیصد تک کم ہوکر گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران ہونے والی 54 کروڑ 31 لاکھ کے مقابلے میں 45 کروڑ 2 لاکھ ڈالر رہی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے لیے افغانستان، امریکا کے بعد دوسری بڑی برآمدی منزل ہے۔

پاکستان کی چین کو برآمدات بھی پہلی ششماہی میں 10.5 فیصد کم ہوکر 83 کروڑ 79 لاکھ ڈالر ہوگئیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 93 کروڑ 68 لاکھ ڈالر تھیں۔

برآمدی آمدنی میں کمی اس وقت نوٹ کی گئی جب وزارت تجارت نے بیجنگ کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کے تحت مقامی مصنوعات کے لیے ترجیحی مارکیٹ کی رسائی کا دعوی کیا ہے۔

اس سال ملک کی بھارت کے لیے برآمدات 88.86 فیصد تک کم ہوئی جو گزشتہ مالی سال کے ایک کروڑ 68 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 18 لاکھ 80 ہزار ڈالر رہیں۔

خیال رہے کہ حکومت نے گزشتہ سال نئی دہلی کے ساتھ تجارتی تعلقات معطل کردیے تھے تاہم ادویات کے لیے خام مال کی درآمد کی اجازت دی تھی۔

ایران کو برآمدات رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 55 ہزار ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 85 ہزار ڈالر تھیں، جو 25.3 فیصد کی کمی ظاہر کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی امریکا کو برآمدات میں 10.9 فیصد اضافہ

تہران کے ساتھ زیادہ تر تجارت سرحدی علاقوں میں غیر رسمی چینلز کے ذریعے کی جاتی ہے۔

پہلی ششماہی میں بنگلہ دیش کے لیے برآمدات 25.74 فیصد کم ہوکر 27 کروڑ 42 لاکھ ڈالر ہوگئیں جو گزشتہ سال اسی مدت میں 36 کروڑ 93 لاکھ ڈالر تھیں۔

اسلام آباد نے حال ہی میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو آسان بنانے کے لیے بات چیت کو بحال کرنے کے لیے ڈھاکا کا دورہ کیا تھا۔

اسی طرح سری لنکا کو برآمدات 34.1 فیصد کم ہوکر 10 کروڑ 23 لاکھ ڈالر ہوگئیں جو گزشتہ سال 15 کروڑ 54 لاکھ ڈالر تھیں۔

اسلام آباد نے سری لنکا کے ساتھ پہلے ایف ٹی اے پر دستخط کیے ہیں تاہم دونوں ممالک کے درمیان تجارت اپنی اصل صلاحیت سے ابھی بھی بہت کم ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024