• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ملتان: لینڈ کروزر چلانے والے کمسن بچے کا پتا لگا لیا گیا

شائع January 29, 2021
چیف ٹریفک افسر نے بچے کو بریف کیا اور اس کے خاندان کو آئندہ اس طرح کا قدم نہ اٹھانے کی تنبیہ کی — فوٹو: تاثر سبحانی
چیف ٹریفک افسر نے بچے کو بریف کیا اور اس کے خاندان کو آئندہ اس طرح کا قدم نہ اٹھانے کی تنبیہ کی — فوٹو: تاثر سبحانی

ملتان کی ٹریفک پولیس نے شہر کے مصروف روڈ پر لینڈ کروزر گاڑی چلانے والے بچے کا پتا لگا کر گاڑی قبضے میں لے لی۔

دو روز قبل اس 5 سے 6 سالہ عمر کے بچے کی گاڑی چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

ویڈیو میں بچے کو ایک سیاہ رنگ کی لینڈ کروزر گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کم سن بچہ شہر کے ایک مصروف روڈ شاہ بوسن پر لینڈ کروزر کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کر اسے چلا رہا ہے، جبکہ اس کے برابر والی نشست خالی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان: لینڈکروزر چلاتے ہوئے 'ننھے ڈرائیور' کی ویڈیو وائرل

چیف ٹریفک افسر (سی ٹی او) ملتان محمد ظفر بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے بچے اور گاڑی کا پتا لگانے کے لیے 2 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔

ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو 'ایم وی او 115' کے تحت قبضے میں لے لیا۔

بچے کے والد نے ازخود پیش ہو کر چیف ٹریفک افسر ملتان کو اپنا بیان حلفی جمع کروایا، جس کے مطابق ان کا ان کا بیٹا فہد خان ان کی غیر موجودگی میں گاڑی لے کر نکل گیا تھا۔

چیف ٹریفک افسر نے بچے کو بریف کیا اور اس کے خاندان کو آئندہ اس طرح کا قدم نہ اٹھانے کی تنبیہ کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024