• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سجاد علی کے بیٹے کوبی علی کا گانا ’اُداس‘ مداحوں میں مقبول

شائع January 28, 2021
گانے کی تعریفیں کی جا رہی ہیں—اسکرین شاٹ
گانے کی تعریفیں کی جا رہی ہیں—اسکرین شاٹ

لیجنڈ اور ایوارڈ یافتہ گلوکار سجاد علی کے بیٹے نے ماڈلنگ کی دنیا میں تو ایک سال قبل ہی اپنے والد کے رومانوی گانے ’بارش‘ کے ذریعے قدم رکھا تھا۔

تاہم اب انہوں نے ’اُداس‘ کے ٹائٹل سے رومانوی گیت سے گلوکاری کی بھی شروعات کردیں۔

سجاد علی نے اپنے فیس بک اور یوٹیوب پر بیٹے کوبی علی کا پہلا گانا ’اُداس‘ جاری کردیا، جس میں ان کی آواز کو نہ صرف والد کی آواز سے ملتا جلتا قرار دیا جا رہا ہے بلکہ ان کی گائکی کے انداز کو بھی سراہا جا رہا ہے۔

نئی نسل کے دیگر گلوکاروں کے برعکس کوبی علی نے ڈسکو اور تیز گانے کے بجائے رومانوی اور مدھم گانے سے گلوکاری کا آغاز کیا اور شائقین نے ان کے گانے کے ریلیز ہوتے ہی ان کی تعریفیں کیں۔

سجاد علی نے اپنی ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ ’اُداس‘ کی شاعری انہوں نے معروف شاعر شعیب بن عزیز کی رومانوی غزل ’اب اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں‘ سے متاثر ہوکر لکھی۔

کوبی علی کے گیت کو ’اُداس‘ کا عنوان دیا گیا ہے، جس کا آغاز شعیب بن عزیز کی غزل کے پہلے مصرع سے ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سجاد علی کے نئے گانے میں ان کے بیٹے گلوکار کی جوانی کے روپ میں

’اُداس‘ کی موسیقی سجاد علی نے ترتیب دی ہے جب کہ اس کی شاعری بھی انہوں نے ہی لکھی ہے تاہم انہوں نے گانے کو ریلیز کرتے ہی اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے یہ شاعری شعیب بن عزیز کی غزل سے متاثر ہوکر لکھی ہے۔

گانے کی ویڈیو میں سجاد علی کے بیٹے کوبی علی کو شہربانو رحمانی کے ساتھ ماڈلنگ کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

’اُداس‘ کو 25 جنوری کو ریلیز کیا گیا تھا اور مذکورہ گانے سے قبل ہی کوبی علی گزشتہ برس فروری میں والد کے گانے ’بارش‘ میں بطور ماڈل پیش ہوئے تھے۔

’بارش‘ میں سجاد علی کے بیٹے نے ان کی جوانی کا کردار ادا کیا تھا اور گانے میں لیجنڈ اداکارہ ریما خان کو سجاد علی کے ساتھ رومانس کرتے دکھایا گیا تھا۔

کوبی علی کے ’اداس‘ کی تعریفیں کی جا رہی ہیں، ساتھ ہی زیادہ تر لوگوں کا کہنا تھا کہ گلوکار اپنے والد کی طرح میوزک کی دنیا میں منفرد مقام بنائیں گے۔

بیٹے کے گانے سے قبل سجاد علی نے بھی شعیب بن عزیز کی غزل کو گا چکے ہیں تاہم انہوں نے مذکورہ غزل کو گیت کی صورت میں نہیں گایا بلکہ انہوں نے صرف اسے گنگنایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024