• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بولی وڈ ولن شکتی کپور بیٹی شردھا کی شادی پر رضامند

شائع January 28, 2021
گزشتہ ہفتے سے چہ مگوئیاں تھیں کہ شردھا بھی رواں برس شادی کرنے جا رہی ہیں—فائل فوٹو: فیس بک
گزشتہ ہفتے سے چہ مگوئیاں تھیں کہ شردھا بھی رواں برس شادی کرنے جا رہی ہیں—فائل فوٹو: فیس بک

حال ہی میں بولی وڈ اداکار ورون دھون نے شادی کی مبارک باد دینے پر فوٹو گرافر روہن شریستھا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے لیے کمنٹس لکھا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ وہ بھی شادی کے لیے تیار ہوں گے۔

فوٹو گرافر روہن شریستھا کی شادی کی توقع ظاہر کرنے کے بعد بھارتی میڈیا میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں کہ وہ بھی جلد اداکارہ شردھا کپور سے شادی کرنے جا رہے ہیں۔

روہن شریستھا اور شردھا کپور کے درمیان اگرچہ گزشتہ تین سال سے تعلقات ہیں تاہم انہوں نے تاحال کھل کر شادی کرنے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا۔

دونوں کی شادی کی خبریں اگرچہ 2019 میں بھی سامنے آئی تھیں تاہم ورون دھون کی جانب سے روہن شریستھا کو کمنٹ کیے جانے کے بعد دوبارہ ان کی شادی کی چہ مگوئیاں شروع ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایک بار پھر شردھا کپور کی شادی کی افواہیں

شردھا کپور اور روہن شریستھا کی شادی کی خبریں بھارتی میڈیا میں آنے کے بعد اداکارہ کے والد شکتی کپور نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی بیٹی شادی کرنا چاہتی ہیں تو وہ اس کے لیے تیار ہیں۔

بیٹی جس لڑکے سے چاہے شادی کرے، مجھے کوئی اعتراض نہیں، شکتی کپور—فائل فوٹو: فیس بک
بیٹی جس لڑکے سے چاہے شادی کرے، مجھے کوئی اعتراض نہیں، شکتی کپور—فائل فوٹو: فیس بک

شکتی کپور نے ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ انہیں بیٹی کی خواہش کا علم نہیں اور وہ بیٹی اور روہن شریستھا کے شادی کے فیصلے سے بھی ناواقف ہیں۔

تاہم انہوں نے کہا کہ اگر ان کی بیٹی روہن شریستھا یا کسی اور لڑکے سے بھی شادی کرنا چاہتی ہیں تو وہ راضی ہیں اور شادی کرنا شردھا کپور کا اپنا فیصلہ ہوگا۔

بہتر والد کے طور پر شکتی کپور نے روہن شریستھا کی تعریف بھی کی اور کہا کہ وہ اور شردھا کپور بچپن کے دوست ہیں، تاہم وہ اس معاملے سے لاعلم ہیں کہ دونوں شادی میں دلچسپی بھی رکھتے ہیں۔

شردھا کپور اور روہن شریستھا کے درمیان 3 سال سے تعلقات ہیں—فائل فوٹو: فیس بک
شردھا کپور اور روہن شریستھا کے درمیان 3 سال سے تعلقات ہیں—فائل فوٹو: فیس بک

شکتی کپور نے بتایا کہ وہ روہن شریستھا کے والد کے دوست ہیں جب کہ وہ روہن شریستھا کے ساتھ فوٹوشوٹ بھی کروا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: شردھا کپور دلہن بننے کو تیار؟

شکتی کپور نے بیٹی کی شادی کی حالیہ خبروں پر تعجب یا غصہ کرنے کے بجائے کہا کہ اگر ان کی بیٹی شادی کے لیے تیار ہیں تو وہ بھی رضامند ہیں، چاہے شادی کے لیے روہن شریستھا ہو یا کوئی اور لڑکا۔

اس سے قبل گزشتہ برس شکتی کپور نے کہا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ ان کی بیٹی شردھا کپور کم از کم مزید تین سال شادی نہیں کریں گی، کیوں کہ ان کے مطابق وہ اس وقت بہت ساری فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

اگرچہ اس وقت بھی شردھا کپور مختلف فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم بھارتی میڈیا و سوشل میڈیا میں خبریں کہ وہ ممکنہ طور پر رواں برس شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تبصرے (1) بند ہیں

Rameay Jan 28, 2021 05:38pm
Different

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024