• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سام سنگ کا 'سستا ترین' گلیکسی فون متعارف

شائع January 27, 2021
گلیکسی اے 02 — فوٹو بشکریہ سام سنگ
گلیکسی اے 02 — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے اپنا سستا ترین گلیکسی فون اے 02 متعارف کرادیا ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں کمپنی نے گلیکسی اے 02 ایس پیش کیا تھا جو دسمبر میں پاکستان میں متعارف کرایا گیا اور اس کی قیمت 20 ہزار روپے رکھی گئی تھی۔

اب اس کا مزید سستا ورژن گلیکسی اے 02 کی شکل میں سب سے پہلے تھائی لینڈ میں متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ فون گلیکسی اے 02 ایس جیسا ہی ہے، بس اس میں بیک پر ایک کیمرا کم دیا گیا ہے جبکہ پراسیسر کچھ کم طاقت کا ہے۔

اس فون میں 6.5 انچ کا ایچ ڈی پل ایل سی ڈی ڈسپلے دیاگیا ہے جس میں واٹر ڈراپ نوچ میں 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فون کے بیک 13 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو کیمرا موجود ہے، جبکہ گلیکسی اے 02 ایس میں ان دونوں کے ساتھ ایک 5 میگا پکسل کیمرا بھی موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

گلیکسی اے 02 میں میڈیا ٹیک کا ایم ٹی 6739 ڈبلیو پراسیسر دیا گیا ہے جو اوکٹا کور ہے۔

فون میں 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

اے 02 میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ون یو 2 سے کیا گیا ہے۔

فون کے اندر 5000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری ہے جس کے ساتھ 7.75 چارجنگ سپورٹ فراہم کی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

اس کے علاوہ ڈوئل سم سپورٹ اور ہیڈفون جیک بھی ڈیوائس کا حصہ ہیں۔

اس فون کی قیمت تھائی لینڈ 2999 تھائی بھات (16 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے دیگر ممالک میں فون کی دستیابی کے حوالے سے فی ؒالحال اعلان نہیں کیا گیا، مگر امکان ہے کہ جلد یہ پاکستان سمیت دیگر مارکیٹوں میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024