• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

اسرائیلی فورسز کی مغربی کنارے میں فائرنگ، ایک فلسطینی جاں بحق

شائع January 26, 2021 اپ ڈیٹ January 27, 2021
اسرائیلی فوج کے کمانڈر نے فائرنگ کرکے شہری کو نشانہ بنایا —فائل/فوٹو: اے ایف پی
اسرائیلی فوج کے کمانڈر نے فائرنگ کرکے شہری کو نشانہ بنایا —فائل/فوٹو: اے ایف پی

اسرائیل کی فوج کے ایک کمانڈر نے مغربی کنارے میں فائرنگ کرکے ایک فلسطینی کو قتل کردیا۔

خبر ایجنسی 'رائٹرز' کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ کمانڈر نے فوجیوں پر حملے کی کوشش کی جس پر انہیں قتل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے ایک فلسطینی جاں بحق

دوسری جانب فلسطینی حکام نے اسرائیلی فوج کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شہری کو قتل کیا گیا۔

بیان کے مطابق شہری کو قتل کرنے کا واقعہ فلسطین کے شہر نابلس کے جنوبی علاقے میں پیش آیا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ پوسٹ میں موجود اہلکاروں نے نشان دہی کی تھی کہ قریب ہی حملہ آور اسرائیلی فوج کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ 'ایک اہلکار نے حملہ آور کو روکا جس کو اس نے نشانہ بنانے کی کوشش کی اور موقع پر موجود کمانڈر نے حملہ آور پر فائرنگ کی اور ان کا خاتمہ کردیا'۔

فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے بغیر شناخت کے شہری کو نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ حماس کے زیر کنٹرول غزہ کی پٹی کا بیرونی دنیا سے رابطہ مصر اور اسرائیل نے منقطع کر رکھا ہے جہاں 2007 سے حماس برسر اقتدار ہے۔

حماس نے مارچ 2018 میں سرحدی باڑ کے قریب ہفتہ وار احتجاج کا سلسلہ شروع کیا تھا جس کا مقصد مقبوضہ علاقے خالی کرنے اور رکاوٹیں ہٹانے کے لیے اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی مقبوضہ مغربی کنارے میں 800 گھر تعمیر کرنے کی منظوری

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ان مظاہروں کے دوران کم از کم 348 فلسطینی جاں بحق ہوئے۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ اسرائیل کی جانب سے سرحد پر قائم کی گئی رکاوٹوں اور راہداری کی بندش کو ختم کرکے ان کی نقل و حرکت کو آزاد کردیا جائے اور اسرائیل کے زیر تسلط علاقے میں قائم ان کے آبائی گھروں میں جانے کی اجازت دی جائے۔

اسرائیل الزام عائد کرتا ہے کہ حماس کی جانب سے اس راہداری کو ان کے خلاف حملوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس کو روکنے کے لیے راہداری کو بند کردیا گیا ہے۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان 2008 سے اب تک 3 مرتبہ لڑائی ہوچکی ہے جس میں اسرائیل نے وحشیانہ بمباری سے ہزاروں فلسطینیوں کو قتل کیا۔

اسرائیل نے گزشتہ برس اکتوبر میں خلیجی ممالک سے معاہدوں کے بعد مغربی کنارے میں پہلی آباد کاری کی منظوری دی تھی اور مقبوضہ مغربی کنارے کے اطراف میں 2 ہزار 166 نئے مکانات کی تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024