• KHI: Asr 5:02pm Maghrib 6:46pm
  • LHR: Asr 4:33pm Maghrib 6:19pm
  • ISB: Asr 4:38pm Maghrib 6:25pm
  • KHI: Asr 5:02pm Maghrib 6:46pm
  • LHR: Asr 4:33pm Maghrib 6:19pm
  • ISB: Asr 4:38pm Maghrib 6:25pm

بھارت کے لال قلعے پر سکھوں کا مقدس جھنڈا لہرا دیا گیا

شائع January 26, 2021 اپ ڈیٹ January 28, 2021

بھارت کے ہزاروں کسانوں نے حکومت کی زرعی اصلاحات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے یوم جمہوریہ کے موقع پر تاریخی لال قلعے پر سکھوں کا مقدس جھنڈا لہرا دیا جبکہ پولیس سے شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔

پولیس نے مظاہرین سے نمٹنے کے لیے بڑی کارروائی کی تیاریاں کر رکھی تھیں اور کئی جگہوں پر پولیس اور کسان مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں اور فورسز نے آنسو گیس کے شیل بھی فائر کیے۔

حکومت کے زرعی قانون کے خلاف کسانوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ دوسرے مہینے بھی جاری ہے اور وہ بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر نئی دہلی میں داخل ہوگئے، جس کو نریندر مودی کی حکومت کے لیے ایک بڑا مسئلہ تصور کیا جا رہا ہے۔

کسانوں نے نئی دہلی، بنگلور اور ممبئی سمیت کئی شہروں کے علاوہ دیگر ریاستوں میں بھی احتجاج کیا۔

کسانوں نے رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے نئی دہلی میں احتجاج کیا — فوٹو: اے ایف پی
کسانوں نے رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے نئی دہلی میں احتجاج کیا — فوٹو: اے ایف پی