• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی ٹیسٹ کا پہلا دن باؤلرز کے نام

شائع January 26, 2021

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا پہلا دن باؤلرز کے نام رہا اور ابتدائی دن 14 وکٹیں گر گئیں۔

کراچی میں کھیلے جا رہے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 220 رنز بنائے، ڈین ایلگر 58 رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بلے باز رہے۔

جواب میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 33 رنز پر 4 وکٹیں گنوا کر مشکلات سے دوچار ہے۔

میچ کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کا قومی ترانہ پڑھا گیا — فوٹو: اے ایف پی

پہلا میچ کھیلنے والے عمران بٹ نے سلپ میں ایڈن مرکرم کا عمدہ کیچ لے کر پاکستان کو میچ میں پہلی کامیابی دلائی— فوٹو: اے ایف پی

جنوبی افریقی اوپننگ بلے باز ڈین ایلگر 58 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہے— فوٹو: اے ایف پی

ڈیبیو کرنے والے اسپنر نعمان علی نے جنوبی افریقی کپتان کوئنٹن ڈی کوک کو آؤٹ کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی وکٹ حاصل کی— فوٹو: اے ایف پی

جنوبی افریقی بلے باز راسی وین ڈر ڈوسن کے رن آؤٹ ہونے کا منظر— فوٹو: اے ایف پی

تقریباً دو سال بعد پاکستان ٹیم میں واپس آنے والے حسن علی بھی ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے— فوٹو: اے ایف پی

جنوبی افریقی اسپنر تبریز شمسی پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی اہم وکٹ حاصل کرنے کے بعد جشن منا رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

نائٹ واچ مین شاہین شاہ آفریدی اپنی وکٹیں محفوظ نہ رکھ سکے — فوٹو: اے ایف پی