• KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm
  • KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm

'کپل شرما شو' کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان

شائع January 26, 2021
کامیڈی شو میں مختلف تبدیلیاں کی جائیں گی— فائل فوٹو:سونی ٹی وی
کامیڈی شو میں مختلف تبدیلیاں کی جائیں گی— فائل فوٹو:سونی ٹی وی

بھارتی چینل سونی ٹی وی نے مقبول ترین کامیڈی شو ' دی کپل شرما شو' کو مختلف وجوہات کی بنا پر عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق سونی ٹی وی پر نشر ہونے والے اس کامیڈی شو میں مختلف تبدیلیاں کی جائیں گی اور مختصر وقفے کے بعد اسے ایک نئے انداز میں آن ایئر کیا جائے گا۔

رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے شو بند کرنے کی خبروں کے برعکس کہا گیا کہ شو صرف چند ہفتے تک آن ایئر نہیں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اداکار اور کریٹیو ٹیم ایک طویل عرصے سے شو میں کچھ تبدیلیوں پر غور کررہے ہیں۔

— فائل فوٹو:سونی ٹی وی
— فائل فوٹو:سونی ٹی وی

اسی سلسلے میں انہوں نے حال ہی میں چینل سے بات چیت کی تھی اور وقفہ لینے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سیٹ پر ان آڈینس موجود نہیں ہے لہذا ٹیم کو محسوس ہوا کہ شو کو مزید دلچسپ بنانے کے مزید عناصر شامل کرنے کی ضرورت ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ 'شو کے میزبان کپل شرما کے ہاں آئندہ ماہ ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے اور وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ کچھ وقت گزارنا چاہتے ہیں'۔

— فائل فوٹو:سونی ٹی وی
— فائل فوٹو:سونی ٹی وی

چونکہ کامیڈی شو کی ٹیم پہلے سے طے شدہ اقساط کی شوٹنگ میں مصروف ہے تو شو آئندہ چند ہفتوں تک نشر ہوگا۔

خیال رہے کہ سونی ٹی وی پر سال 2016 میں کپل شرما شو کا آغاز ہوا تھا، جس کے بعد 2017 میں کچھ عرصے کے وقفے کے بعد اسے دوبارہ شروع کیا تھا۔

کپل شرما، اس شو کے مرکزی فنکار ہیں جبکہ دیگر میں کرشنا ابھیشیک، بھارتی سنگھ، سمونا چکرورتی، کیکو شردھا، چندھن پربھاکر اور ارچنا پورن سنگھ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں کپل شرما نے اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس کی ویڈیو میں ڈیبیو کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025