• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

اداکار علی عباس بھی کورونا وائرس سے متاثر

شائع January 26, 2021
علی عباس نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے وبا سے متاثر ہونے سے متعلق بتایا —فوٹو:انسٹاگرام
علی عباس نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے وبا سے متاثر ہونے سے متعلق بتایا —فوٹو:انسٹاگرام

عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران اب پاکستان میں یومیہ کیسز اور اموات کی تعداد میں کچھ حد تک ٹھہراؤ تو آیا ہے لیکن اب بھی عوام کے وبا سے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

اور اب پاکستانی اداکار علی عباس میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور وہ اس وقت آئسولیشن میں ہیں۔

علی عباس میں کورونا وائرس کی تصدیق گزشتہ روز ہوئی اور سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے انہوں نے وبا سے متاثر ہونے سے متعلق بتایا۔

مزید پڑھیں: اداکار علی رحمٰن میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کبھی کبھار خود پر دھیان دینا بہت ضروری ہوتا ہے ورنہ تیز رفتار زندگی افراتفری کا شکار ہوجاتی ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے اگلے 15 دن تک یہ موقع ملے گا کیونکہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

اداکار علی عباس نے مزید لکھا کہ آپ سب کی محبت اور دعاؤں کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان بھی کورونا وائرس سے متاثر

علاوہ ازیں انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے سے متعلق بتایا تھا۔

انہوں نے لکھا تھا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، دعاؤں میں یاد رکھیں۔

—فوٹو:اسکرین شاٹ
—فوٹو:اسکرین شاٹ

ان سے قبل جنوری کے آغاز میں اداکار علی رحمٰن میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ سال 2020 میں پاکستان میں شوبز سے وابستہ کئی شخصیات بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئیں، جن میں سے زیادہ تر شخصیات کم از کم 2 ہفتے جبکہ کچھ ڈیڑھ ماہ بعد صحتیاب ہوئی تھیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دسمبر میں اداکارہ ماہرہ خان اور لیجنڈ ادیب انور مقصود میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: لیجنڈ ادیب انور مقصود بھی کورونا وائرس سے متاثر

ان سے قبل اداکار بہروز سبزواری میں نومبر کے آخر میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور طبیعت خراب ہونے پر انہیں کراچی کے ضیاء الدین ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور انہیں 9 دسمبر کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔

بہروز سبزواری کے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے سے ایک دن قبل ہی اداکارہ نیلم منیر نے بھی تصدیق کی تھی کہ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

نیلم منیر سے قبل میزبان و رکن اسمبلی عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ میزبان و اداکارہ طوبیٰ عامر میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ 26 جنوری کی دوپہر تک پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 35 ہزار 914 ہوچکی جس میں سے 91.5 فیصد یعنی 4 لاکھ 90 ہزار 126 مریض صحتیاب ہوئے جبکہ 11 ہزار 376 زندگی کی بازی ہار گئے اور اب ملک میں 34 ہزار 412 فعال کیسز ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024